صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
68. - باب الصداق - ذكر الخبر المدحض قول من نفى تصحيح هذه السنة التي ذكرناها من جهة النقل
مہر کے بیان کا باب - اس خبر کا ذکر جو اس دعوے کو رد کرتا ہے کہ ہمارے بیان کردہ اس سنت کی نقل سے صحت کی نفی کی جاتی ہے
حدیث نمبر: 4100
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُصْعَبُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا زَائِدَةُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، وَالأَسْوَدُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ رَجُلا أَتَاهُ، فَسَأَلَهُ عَنْ رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً، فَمَاتَ عَنْهَا، وَلَمْ يَدْخُلْ بِهَا، وَلَمْ يَفْرِضْ لَهَا؟، فَلَمْ يَقُلْ شَيْئًا، وَرَدَّدَهُمْ شَهْرًا، ثُمّ قَالَ: أَقُولُ بِرَأْيِي، فَإِنْ كَانَ صَوَابًا فَمِنَ اللَّهِ، وَإِنْ كَانَ خَطَأً فَمِنْ قِبَلِي، أَرَى لَهَا صَدَاقَ نِسَائِهَا، لا وَكْسَ، وَلا شَطَطَ، وَعَلَيْهَا الْعِدَّةُ، وَلَهَا الْمِيرَاثُ، فَقَامَ فُلانٌ الأَشْجَعِيُّ، وَقَالَ:" قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بِرْوَعَ بِنْتِ وَاشِقٍ بِمِثْلِ ذَلِكَ" ، قَالَ: فَفَرِحَ عَبْدُ اللَّهِ بِذَلِكَ، وَكَبَّرَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ ایک شخص ان کے پاس آیا اور ان سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا جس نے کسی عورت کے ساتھ شادی کی اور پھر اس کا انتقال ہو گیا، اس نے اس عورت کے ساتھ صحبت بھی نہیں کی تھی اور نہ ہی اس کا مہر مقرر کیا تھا، اس پر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اسے کوئی جواب نہیں دیا یہاں تک کہ ایک مہینہ گزر گیا، پھر انہوں نے یہ بات بیان کی: میں اپنی رائے سے یہ بات بیان کرنے لگا ہوں، اگر یہ درست ہوئی تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہو گی اور اگر غلط ہوئی تو میری طرف سے ہو گی؛ اس عورت کے بارے میں میری رائے یہ ہے کہ اسے اس کے جیسی دوسری عورتوں جتنا مہر ملے گا جس میں کوئی کمی بیشی نہیں ہو گی، اس عورت پر عدت گزارنا لازم ہو گا اور اسے وراثت میں سے حصہ ملے گا، تو فلاں اشجعی کھڑے ہوئے اور انہوں نے یہ بات بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بروع بنت واشق رضی اللہ عنہا کے بارے میں اسی کی مانند فیصلہ دیا تھا۔ راوی کہتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ اس بات پر خوش ہوئے اور انہوں نے تکبیر کہی۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 4100]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 778، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4098، 4099، 4100، 4101، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2753، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2114، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1145، 1145 م، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1891، 1891 م، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 929، 930، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 14520، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4180» «رقم طبعة با وزير 4088»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (1841).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده قوي على شرط مسلم