صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
75. باب الردة - ذكر خبر ثان يصرح بصحة ما ذكرناه-
ارتداد (دین چھوڑنے) کی حد کا بیان - ایک دوسری خبر کا بیان جو ہمارے مذکورہ بیان کی صحت کو واضح کرتی ہے۔
حدیث نمبر: 4476
أَخْبَرَنَا الْمُفَضَّلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِِبْرَاهِيمَ الْجَنَدِيُّ بِمَكَّةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ زِيَادٍ اللَّحْجِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو قُرَّةَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي إِِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ تَرَكَ دِينَهُ أَوْ قَالَ: رَجَعَ عَنْ دِينِهِ فَاقْتُلُوهُ، وَلا تُعَذِّبُوا بِعَذَابِ اللَّهِ أَحَدًا يَعْنِي بِالنَّارِ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اپنے دین کو (یعنی دین اسلام کو) ترک کر دے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) جو شخص اپنے دین (یعنی دین اسلام) سے رجوع کر لے تو اسے قتل کر دو اور تم کسی بھی شخص کو وہ عذاب نہ دو جو عذاب اللہ تعالیٰ دے گا (راوی کہتے ہیں:) یعنی آگ کا عذاب نہ دو۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الحُدُودِ/حدیث: 4476]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 4459»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: خ - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
ثقات على شرط الشيخين