🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

164. باب فضل النفقة في سبيل الله - ذكر الخبر الدال على أن الله جل وعلا بتفضله قد يضعف المنفق في سبيل الله ثوابه على هذا العدد المذكور-
باب اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی فضیلت - اس خبر کا ذکر کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے راہِ خدا میں خرچ کرنے والے کے اجر کو مذکورہ تعداد سے بھی زیادہ بڑھا سکتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4648
أَخْبَرَنَا حَاجِبُ بْنُ أَرَّكِينَ الْفَرْغَانِيُّ أَبُو الْعَبَّاسِ بِدِمَشْقَ، حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ الدُّورِيُّ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْمُقْرِئُ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ ، عَنْ عِيسَى بْنِ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ: مَثَلُ الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ أَنْبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِي كُلِّ سُنْبُلَةٍ مِائَةُ حَبَّةٍ وَاللَّهُ يُضَاعِفُ لِمَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ سورة البقرة آية 261، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" رَبِّ زِدْ أُمَّتِي"، فَنَزَلَتْ: مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضَاعِفَهُ لَهُ أَضْعَافًا كَثِيرَةً سورة البقرة آية 245، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" رَبِّ زِدْ أُمَّتِي"، فَنَزَلَتْ: إِنَّمَا يُوَفَّى الصَّابِرُونَ أَجْرَهُمْ بِغَيْرِ حِسَابٍ سورة الزمر آية 10" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿مَّثَلُ الَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ أَنبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِي كُلِّ سُنبُلَةٍ مِّائَةُ حَبَّةٍ ۗ وَاللَّهُ يُضَاعِفُ لِمَن يَشَاءُ ۗ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ﴾ [سورة البقرة: 261] وہ لوگ جو اللہ کی راہ میں اپنے اموال کو خرچ کرتے ہیں ان کی مثال ایک ایسے دانے کی طرح ہے جو سات بالیاں اگاتا ہے جن میں سے ہر ایک بالی میں ایک سو دانے ہوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ جس کے لیے چاہے اجر کو دو گنا کر دیتا ہے اللہ تعالیٰ وسعت والا اور علم والا ہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا کی: «رَبِّ زِدْ أُمَّتِي» اے میرے پروردگار! میری امت کو مزید عطا کر تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ﴿مَّن ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضَاعِفَهُ لَهُ أَضْعَافًا كَثِيرَةً﴾ [سورة البقرة: 245] جو شخص اللہ تعالیٰ کو قرض حسنہ دیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے اس کے لیے کئی گنا زیادہ کر دیتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: «رَبِّ زِدْ أُمَّتِي» اے میرے پروردگار! میری امت کو مزید عطا کر تو یہ آیت نازل ہوئی: ﴿إِنَّمَا يُوَفَّى الصَّابِرُونَ أَجْرَهُم بِغَيْرِ حِسَابٍ﴾ [سورة الزمر: 10] بے شک صبر کرنے والوں کو ان کا اجر کسی حساب کے بغیر پورا دیا جائے گا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4648]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4648، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 5645» «رقم طبعة با وزير 4629»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
ضعيف - «التعليق الرغيب» (2/ 156).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں