🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

284. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر استحباب الانتصار للمسلمين بالصحابة والتابعين-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - مسلمانوں کے لیے صحابہ و تابعین کے ساتھ فتح حاصل کرنے کا استحباب۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4768
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَغْزُو فِيهِ فِئَامٌ مِنَ النَّاسِ، فَيُقَالُ: مَنْ صَحِبَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَيُقَالُ: نَعَمْ، فَيُفْتَحُ عَلَيْهِمْ، ثُمَّ يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَغْزُو فِيهِ فِئَامٌ مِنَ النَّاسِ، فَيُقَالُ: هَلْ فِيكُمْ مَنْ صَحِبَ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَيُقَالُ: نَعَمْ، فَيُفْتَحُ لَهُمْ، ثُمَّ يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَغْزُو فِيهِ فِئَامٌ مِنَ النَّاسِ، فَيُقَالُ: مَنْ صَحِبَ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَيُقَالُ: نَعَمْ، فَيُفْتَحُ لَهُمْ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ایک زمانہ لوگوں پر ایسا آئے گا، جس میں کچھ لوگ جنگ میں حصہ لیں گے تو دریافت کیا جائے گا: کیا تمہارے درمیان کوئی ایسا شخص ہے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا صحابی ہو؟ تو جواب دیا جائے گا: جی ہاں! تو ان لوگوں کو فتح نصیب ہو گی۔ پھر لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا جب وہ جنگ کے لیے جائیں گے تو دریافت کیا جائے گا: کیا تمہارے درمیان کوئی ایسا شخص ہے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے ساتھ رہا ہو؟ تو جواب دیا جائے گا: جی ہاں، تو ان لوگوں کو فتح نصیب ہو گی۔ پھر لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا، جس میں بہت سارے لوگ جنگ کے لیے جائیں گے تو دریافت کیا جائے گا: کیا تمہارے درمیان کوئی ایسا شخص ہے، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے شاگردوں کے ساتھ رہا ہو؟ تو جواب دیا جائے گا: جی ہاں، تو انہیں بھی فتح نصیب کی جائے گی۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4768]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2897، 3594، 3649، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2532، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4768، 6666، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2854، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11198، والحميدي فى (مسنده) برقم: 760، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 974» «رقم طبعة با وزير 4748»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: خ (2897 و 3594 و 3649)، م (2532).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں