🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

315. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر البيان بأن نفي دخول النار عمن شهد بدرا والحديبية إنما هو سوى الورود-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - بیان کہ یوم بدر اور حدیبیہ میں شریک ہونے والوں کے لیے جہنم میں داخل نہ ہونے کا حکم مخصوص مواقع تک محدود تھا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4800
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أُمِّ مُبَشِّرٍ امْرَأَةِ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ فِي بَيْتِ حَفْصَةَ: " لا يَدْخُلُ النَّارَ رَجُلٌ شَهِدَ بَدْرًا وَالْحُدَيْبِيَةَ، فَقَالَتْ حَفْصَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَيْسَ قَدْ قَالَ اللَّهُ: وَإِنْ مِنْكُمْ إِلا وَارِدُهَا سورة مريم آية 71، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَمَهْ: ثُمَّ نُنَجِّي الَّذِينَ اتَّقَوْا سورة مريم آية 72" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کی اہلیہ سیدہ ام مبشر رضی اللہ عنہا نے یہ بات بیان کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں موجود تھے: کوئی بھی ایسا شخص جہنم میں داخل نہیں ہو گا، جو صلح حدیبیہ اور غزوہ بدر میں شریک ہوا ہو۔ تو سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا اللہ تعالیٰ نے یہ بات ارشاد نہیں فرمائی: ﴿وَإِن مِّنكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا﴾ [سورة مريم: 71] تم میں سے ہر ایک اس پر وارد ہو گا۔؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو کیا (اللہ تعالیٰ نے) یہ نہیں فرمایا ہے: ﴿ثُمَّ نُنَجِّي الَّذِينَ اتَّقَوْا﴾ [سورة مريم: 72] پھر ہم ان لوگوں کو نجات عطا کر دیں گے جنہوں نے پرہیزگاری اختیار کی۔؟ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4800]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2496، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4800، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11259، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27684، 27687، 28005، والطبراني فى(الكبير) برقم: 265، 266، 269» «رقم طبعة با وزير 4780»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (2160): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں