صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
36. فصل في الأشربة - ذكر تحريم الله جل وعلا الخمر بعد إباحته التي أباحها لهم-
پانیوں (مشروبات) کے بیان میں ایک فصل - یہ بیان کہ اللہ تعالیٰ نے شراب کو اس کے مباح ہونے کے بعد حرام کیا
حدیث نمبر: 5352
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حِبَّانُ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بن المبارك ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ، أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ أَخْبَرَهُمْ، قَالَ: بَيْنَمَا أَنَا قَائِمٌ عَلَى الْحَيِّ، وَأَنَا أَصْغَرُهُمْ سِنًّا عَلَى عُمُومَتِي، إِذْ جَاءَ رَجُلٌ، فَقَالَ: إِنَّهَا حَرُمَتِ الْخَمْرُ وَأَنَا قَائِمٌ عَلَيْهِمْ أَسْقِيهِمْ مِنْ فَضِيخٍ لَهُمْ، فَقَالُوا: اكْفَأْهَا، فَكَفَأْتُهَا فَكَفَأْتُهَا"، فَقُلْتُ لأَنَسٍ: مَا هُوَ؟ قَالَ: الْبُسْرُ وَالتَّمْرُ" ، وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَنَسٍ: كَانَتْ خَمْرَهُمْ يَوْمَئِذٍ، فَلَمْ يُنْكِرْهُ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اپنے محلے میں اپنے چچاؤں کو (شراب پلا رہا تھا)، میں وہاں سب سے کم سن تھا۔ اسی دوران ایک شخص آیا اور بولا: شراب کو حرام قرار دے دیا گیا ہے۔ میں وہاں کھڑا ہوا ان لوگوں کو «فَضِيخ» (نامی شراب) پلا رہا تھا۔ ان حضرات نے کہا: اسے گرا دو، میں نے اسے گرا دیا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا وہ کس چیز کی شراب ہوتی تھی؟ انہوں نے فرمایا: خشک اور تازہ کھجوروں سے بنی ہوئی۔ ابوبکر بن انس بیان کرتے ہیں: اس زمانے میں ان لوگوں کی شراب اسی چیز کی ہوتی تھی، تو سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے ان کی اس بات کا انکار نہیں کیا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الأَشْرِبَةِ/حدیث: 5352]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2464، 4617، 4620، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1980، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4945، 5352، 5361، 5362، 5363، 5364، 5380، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3673، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 11668، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4305، وأحمد فى (مسنده) برقم: 13067، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1244» «رقم طبعة با وزير 5328»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين