صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
251. باب من صفته صلى الله عليه وسلم وأخباره - ذكر إعطاء الله جل وعلا صفيه صلى الله عليه وسلم جوامع الكلم وخواتمه-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر کہ اللہ جل وعلا نے اپنے برگزیدہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جوامع الکلم اور اس کے اختتام عطا کیے
حدیث نمبر: 6402
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بِحَرَّانَ ، حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ أَبِي إِِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي الأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: إِِنَّ مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُوتِيَ فَوَاتِحَ الْكَلامِ وَخَوَاتِمَهُ، أَوْ جَوَامِعَ الْخَيْرِ وَخَوَاتِمَهُ . وَإِِنَّا كُنَّا لا نَدْرِي مَا يَقُولُ إِِذَا جَلَسْنَا فِي الصَّلاةِ حَتَّى عَلَّمَنَا، فَقَالَ:" قُولُوا: التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ، السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، السَّلامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ، أَشْهَدُ أَنْ لا إِِلَهَ إِِلا اللَّهَ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ" .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو کلام کا آغاز کرنے والے اور اس کا اختتام کرنے والے (یعنی جامع و مانع) کلمات عطا کیے گئے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) بھلائی کی جامع اور اختتامی باتیں عطا کی گئیں۔ ہمیں یہ بات معلوم نہیں تھی کہ جب ہم نماز کے دوران بیٹھے ہوئے ہوں تو ہمیں کیا پڑھنا چاہیے، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس بات کی تعلیم دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم یہ پڑھو: «التَّحِيَّاتُ لِلّٰهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ، السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ، السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللّٰهِ الصَّالِحِينَ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ» ”ہر طرح کی زبانی، جسمانی اور مالی عبادات اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہیں۔ اے نبی! آپ پر سلام ہو، اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں۔ ہم پر اور اللہ تعالیٰ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلام ہو۔ میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے۔ وہی ایک معبود ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں ہے اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔““ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6402]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 831، 835، 1202، 6230، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 402، وابن الجارود فى "المنتقى"، 228، 736، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 702، 703، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 996، 1948، 1949، 1950، 1951، 1955، 1956، 1961، 1962، 1963، 6402، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 983، وأبو داود فى (سننه) برقم: 968، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 899، 899 م1، 899 م2، 1892، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2863، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1327، 1328، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3632» «رقم طبعة با وزير 6368»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح لغيره.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح