🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

448. باب مرض النبي صلى الله عليه وسلم - ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن المصطفى صلى الله عليه وسلم أوصى إلى علي أو أسر إليه بأشياء أخفاها عن غيره-
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کا بیان - ذکر خبر جو اس دعوے کو رد کرتی ہے کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے علی کو وصیت کی یا ان سے کچھ ایسی چیزیں چھپائیں جو دوسروں سے چھپائیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6604
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ مِنْ أَصْلِ كِتَابِهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ أَبِي بَزَّةَ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ ، قَالَ: سُئِلَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ : أَخَصَّكُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَيْءٍ؟ قَالَ: مَا خَصَّنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَيْءٍ لَمْ يُعَمِّمْ بِهِ النَّاسَ كَافَّةً، إِِلا مَا كَانَ فِي قِرَابِ سَيْفِي هَذَا، فَأَخْرَجَ صَحِيفَةً مَكْتُوبَةً: " لَعَنَ اللَّهُ مَنْ ذَبَحَ لِغَيْرِ اللَّهِ، وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ سَرَقَ مَنَارَ الأَرْضِ، لَعَنَ اللَّهُ مَنْ لَعَنَ وَالِدَيْهِ، لَعَنَ اللَّهِ مَنْ آوَى مُحْدِثًا" ، مَنَارُ الأَرْضِ: عَلامَةٌ بَيْنَ أَرَضِينَ، قَالَهُ أَبُو حَاتِمٍ.
ابو طفیل بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی بن ابو طالب رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا: کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو بطور خاص کوئی چیز عطا کی تھی؟ انہوں نے جواب دیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بطور خاص کوئی چیز نہیں عطا کی تھی جو دیگر لوگوں کو عمومی طور پر عطا نہ کی ہو، البتہ میری اس تلوار کے میان میں موجود کچھ چیزیں ہیں، پھر انہوں نے ایک صحیفہ لکھا ہوا نکالا (جس میں یہ تحریر تھا): اللہ تعالیٰ اس شخص پر لعنت کرے جو غیر اللہ کے نام پر (جانور کو) ذبح کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس شخص پر لعنت کرے جو زمین کی حدود کے نشانات چوری کرتا ہے (یعنی انہیں بگاڑ دیتا ہے)، اللہ تعالیٰ اس شخص پر لعنت کرے جو اپنے ماں باپ پر لعنت کرے، اللہ تعالیٰ اس شخص پر لعنت کرے جو کسی بدعتی کو پناہ دیتا ہے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) «مِنَ الْأَرْضِ» سے مراد دو آدمیوں کی زمین کے درمیان موجود علامت ہے، یہ بات امام ابو حاتم رحمہ اللہ نے بیان کی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6604]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 111، 1870، 3047، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1370، 1978، وابن الجارود فى "المنتقى"، 857، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3716، 3717، 5896، 6604، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2639، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4434، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2034، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1412، 2127، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2658، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10062، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3152، وأحمد فى (مسنده) برقم: 609» «رقم طبعة با وزير 6570»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - مضى (5866). تنبيه!! رقم (5866) = (5896) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں