🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

470. باب وفاته صلى الله عليه وسلم - ذكر وصف القوم الذين غسلوا رسول الله صلى الله عليه وسلم-
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال (وفات) کا بیان - ذکر وصف کہ وہ لوگ جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل دیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6627
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ وَاضِحٍ أَبُو تُمَيْلَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِِسْحَاقَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" لَمَّا تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْدَقَ بِهِ أَصْحَابُهُ، وَشَكُّوا فِي غُسْلِهِ، وَقَالُوا: نُجَرِّدُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا نُجَرِّدُ مَوْتَانَا أَمْ كَيْفَ نَصْنَعُ؟! فَأَرْسَلَ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا عَلَيْهِمْ سِنَةً، فَمَا مِنْهُمْ رَجُلٌ رَفَعَ رَأْسَهُ، فَإِِذَا مُنَادٍ يُنَادِي مِنَ الْبَيْتِ لا يَدْرُونَ مَنْ هُوَ: أَنِ اغْسِلُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ ثِيَابَهُ، قَالَتْ: فَغَسَّلُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ قَمِيصُهُ ، قَالَتْ عَائِشَةُ: لَوِ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ مَا غَسَّلَهُ غَيْرُ نِسَائِهِ".
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا تو آپ کے اصحاب کو غم نے گھیر لیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل دینے کے بارے میں ان کے درمیان سوچ پیدا ہوئی، انہوں نے کہا: کیا ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے بھی اسی طرح اتاریں گے جس طرح ہم اپنے مرحومین کے کپڑے اتارتے ہیں یا پھر ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ تو اللہ تعالیٰ نے ان پر نیند طاری کی، ان میں سے کوئی شخص ایسا باقی نہیں رہا جس نے اپنا سر اٹھایا ہوا ہو (یعنی ہر شخص اونگھ رہا تھا)، اسی دوران گھر میں سے کسی منادی نے یہ پکار کر کہا، لوگوں کو یہ پتا نہیں چل سکا کہ وہ کون تھا (اس نے یہ کہا): تم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کے کپڑوں سمیت غسل دو۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: تو لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل دیا جبکہ آپ کی قمیص آپ کے جسم پر موجود تھی۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں مجھے بعد میں جس بات کا خیال آیا اگر وہ پہلے آ جاتا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل صرف آپ کی ازواج دیتیں۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6627]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 566، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6627، 6628، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4423، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3141، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1464، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6717، 6718، 6766، وأحمد فى (مسنده) برقم: 26947» «رقم طبعة با وزير 6593»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن صحيح - «الأحكام» (ص 49).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں