صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
573. باب إخباره صلى الله عليه وسلم عما يكون في أمته من الفتن والحوادث - ذكر الإخبار عن خروج عائشة أم المؤمنين إلى العراق-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر خبر کہ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کا عراق کی طرف نکلنا
حدیث نمبر: 6732
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ إِِسْمَاعِيلَ ، عَنْ قَيْسٍ ، قَالَ: لَمَّا أَقْبَلَتْ عَائِشَةُ ، مَرَّتْ بِبَعْضِ مِيَاهِ بَنِي عَامِرٍ طَرَقَتْهُمْ لَيْلا، فَسَمِعَتْ نُبَاحَ الْكِلابِ، فَقَالَتْ: أَيُّ مَاءٍ هَذَا؟ قَالُوا: مَاءُ الْحَوْءَبِ، قَالَتْ: مَا أَظُنُّنِي إِِلا رَاجِعَةً، قَالُوا: مَهْلا يَرْحَمُكِ اللَّهُ، تَقْدَمِينَ فَيَرَاكِ الْمُسْلِمُونَ، فَيُصْلِحُ اللَّهُ بِكِ، قَالَتْ: مَا أَظُنُّنِي إِِلا رَاجِعَةً، إِِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " كَيْفَ بِإِِحْدَاكُنَّ تَنْبَحُ عَلَيْهَا كِلابُ الْحَوْءَبِ" .
قیس بیان کرتے ہیں کہ جب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا (عراق کی طرف) آئیں، تو ان کا گزر بنو عامر کے پانی کے چشموں کے پاس سے ہوا، انہوں نے رات کے وقت وہاں پڑاؤ کیا اور کتوں کے بھونکنے کی آواز سنی تو انہوں نے دریافت کیا: یہ پانی کون سا ہے؟ لوگوں نے بتایا: یہ آبِ حواب ہے، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میرا خیال ہے مجھے واپس چلے جانا چاہیے۔ لوگوں نے کہا: ٹھہر جائیں، اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرے، آپ آگے بڑھیں تاکہ مسلمان آپ کو دیکھ لیں، اللہ تعالیٰ آپ کی وجہ سے کوئی بہتری کی صورت پیدا کر دے گا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میرا خیال ہے مجھے واپس چلے جانا چاہیے، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم (یعنی ازواج مطہرات) میں سے کسی ایک کا کیا عالم ہو گا جب اس پر حواب کے کتے بھونکیں گے؟“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6732]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6732، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4639، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24892، 25293، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 4868، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 38926» «رقم طبعة با وزير 6697»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (474).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين