🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

671. باب إخباره صلى الله عليه وسلم عما يكون في أمته من الفتن والحوادث - ذكر الإخبار بأن ردم يأجوج ومأجوج قد فتح منه الآن الشيء اليسير-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر خبر کہ یاجوج و ماجوج کا ردم ابھی اس کے کچھ حصے کے کھلنے کے ساتھ ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6831
أَخْبَرَنَا حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُعَيْبٍ الْبَلْخِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ ، قَالَتِ: اسْتَيْقَظَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَقُولُ: " لا إِِلَهَ إِِلا اللَّهُ، وَيْلٌ لِلْعَرَبِ مِنْ شَرٍّ قَدِ اقْتَرَبَ، فُتِحَ الْيَوْمَ مِنْ رَدْمِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ، وَحَلَّقَ بِيَدِهِ عَشَرَةً، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَهْلِكُ وَفِينَا الصَّالِحُونَ؟ قَالَ: نَعَمْ، إِِذَا كَثُرَ الْخَبَثُ" .
سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ کہہ رہے تھے: «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ» اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، عربوں کے لیے اس شر کی وجہ سے بربادی ہے جو قریب آ چکا ہے، آج یاجوج و ماجوج کی دیوار کا اتنا حصہ کھل گیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے صفر کا حلقہ بنایا۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا ہم لوگ ہلاکت کا شکار ہو جائیں گے جب کہ ہمارے درمیان نیک لوگ بھی موجود ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! جب برائیاں بڑھ جائیں گی (تو نیک لوگوں سمیت سب ہلاکت کا شکار ہوں گے)۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6831]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3346، 3598، 5293، 7059، 7135، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2880، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 327، 6831، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2187، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3953، وأحمد فى (مسنده) برقم: 28056» «رقم طبعة با وزير 6792»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (987): ق، عن زينب بنت جحش، وهو الصواب، وكذلك رواه المؤلف فيما تقدم (327).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں