🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

342. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر وائل بن حجر رضي الله عنه-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7205
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي النَّضْرِ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَقْطَعْهُ أَرْضًا، وَأَرْسَلَ مَعَهُ مُعَاوِيَةَ أَنْ أَعْطِهَا إِيَّاهُ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: أَرْدِفْنِي خَلْفَكَ، قَالَ: لا تَكُنْ مِنْ أَرْدَافِ الْمُلُوكِ، فَقَالَ: أَعْطِنِي نَعْلَكَ، فَقَالَ: انْتَعِلْ ظِلَّ النَّاقَةِ، فَلَمَّا اسْتَخْلَفَ مُعَاوِيَةُ أَتَيْتُهُ، فَأَقْعَدَنِي مَعَهُ عَلَى السَّرِيرِ، وَذَكَرَ لِي الْحَدِيثَ، قَالَ: وَدِدْتُ أَنِّي كُنْتُ حَمَلْتُهُ بَيْنَ يَدَيَّ" .
علقمہ بن وائل اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ زمین انہیں عطا کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ہمراہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو بھیجا کہ ”تم وہ زمین اسے دے دینا،“ تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”آپ مجھے اپنے پیچھے (اپنے جانور پر) بٹھا لیں،“ تو انہوں نے کہا: ”تم بادشاہوں کے پیچھے نہ بیٹھو۔“ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”آپ اپنا جوتا مجھے دے دیں،“ تو انہوں نے کہا: ”تم اونٹنی کے سائے میں چلو۔“ (راوی بیان کرتے ہیں:) جب سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ خلیفہ بن گئے تو میں ان کے پاس آیا، انہوں نے مجھے اپنے ساتھ پلنگ پر بٹھایا اور میرے ساتھ بات چیت کرتے رہے۔ سیدنا وائل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اس وقت میں نے یہ آرزو کی، ”کاش میں نے انہیں (اپنی سواری پر) اپنے آگے بٹھایا ہوتا۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ ﷺ عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 7205]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7205، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3058، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1381، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2651، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 11906، 11907، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27882» «رقم طبعة با وزير 7161»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الترمذي» (1641). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں