🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

61. الْمَسْحُ عَلَى الْعَصَائِبِ وَالتَّسَاخِينِ وَالْعِمَامَةِ
پٹّیوں، جرابوں اور عمامہ پر مسح کرنے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 611
أخبرنا أحمد بن جعفر القَطِيعي، حَدَّثَنَا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدَّثني أبي، حَدَّثَنَا يحيى بن سعيد، عن ثَوْر، عن راشد بن سعد، عن ثَوْبان قال: بَعَثَض رسول الله ﷺ سَرِيَّةً فأصابهم البردُ، فلما قَدِمُوا على رسول الله ﷺ أمَرهم أن يمسحوا على العصائب والتَّساخين (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه بهذا اللفظ، إنما اتَّفقا على المسح على العِمامة بغير هذا اللفظ (3) . ولهذا شاهد:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 602 - على شرط مسلم
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لشکر روانہ کیا، انہیں سخت سردی کا سامنا کرنا پڑا، جب وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں عماموں اور موزوں (پاؤں گرم رکھنے والی چیزوں) پر مسح کرنے کا حکم دیا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے ان الفاظ کے ساتھ روایت نہیں کیا، انہوں نے عمامے پر مسح کی دیگر روایات پر اتفاق کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 611]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 612
حدَّثَناه أبو النَّضْر الفقيه، حَدَّثَنَا عثمان بن سعيد الدارمي، حَدَّثَنَا أحمد بن صالح، حَدَّثَنَا عبد الله بن وهب، أخبرني معاوية بن صالح، عن عبد العزيز بن مُسلِم، عن أبي مَعقِل، عن أنس بن مالك قال: كان رسول الله ﷺ يتوضأُ وعليه عِمامةٌ قِطْريَّة، فأدخل يدَه من تحت العِمامة، فمَسَحَ مُقدَّمَ رأسِه ولم يَنقُضِ العِمامة (4) . هذا الحديث وإن لم يكن إسنادُه من شرط الكتاب، فإنَّ فيه لفظةً غريبةً: وهي أنه مَسَحَ على بعض الرأس ولم يمسح على عِمامته.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 603 - لو صح لدل على مسح بعض الرأس
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وضو فرما رہے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر پر قطری عمامہ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمامے کے نیچے ہاتھ ڈال کر اپنے سر کے اگلے حصے کا مسح کیا اور عمامہ نہیں اتارا۔
اگرچہ اس کی سند شرائط کے مطابق نہیں لیکن اس میں یہ نایاب لفظ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر کے کچھ حصے پر مسح کیا اور عمامے پر نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 612]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں