🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

10. الْمُحَافَظَةُ عَلَى الْعَصْرَيْنِ
فجر اور عصر کی نمازوں کی پابندی کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 721
حدّثنا علي بن عيسى، حدّثنا أبو منصور يحيى بن أحمد بن زياد، حدّثنا يحيى بن مَعِين، حدّثنا هُشَيم، أخبرنا داود بن أبي هند. وأخبرني أبو بكر محمد بن عبد الله الشافعي، حدّثنا محمد بن بِشْر بن مَطَر، حدّثنا وهب بن بَقيَّة، حدّثنا خالد بن عبد الله، عن داود بن أبي هند، عن أبي حرب بن أبي الأسود، عن عبد الله بن فَضَالة، عن أبيه قال: علَّمني رسولُ الله ﷺ، فكان فيما علَّمني:"حافِظْ على الصلواتِ الخمس" فقلت: إنَّ هذه ساعاتٍ لي فيها أشغال، فمُرْني بأمرٍ جامع إذا أنا فعلتُه أجزأ عني، فقال:"حافِظْ على العصرَين"، وما كانت من لغتنا، فقلت: وما العَصرانِ؟ قال:"صلاةٌ قبل طلوع الشمس، وصلاةٌ قبلَ غُروبها" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه، وعبد الله: هو ابن فَضَالة بن عُبيد، وقد خُرِّج له في"الصحيح" حديثان. [2 - باب في فضل الصلوات الخمس]
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 717 - على شرط مسلم_x000D_ بَابٌ فِي فَضْلِ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ کے والد بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے (دین) سکھایا، اور جو کچھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سکھایا اس میں یہ بھی تھا کہ: پانچوں نمازوں کی پابندی کرو۔ میں نے عرض کیا: ان اوقات میں میری کچھ مصروفیات ہوتی ہیں، لہٰذا مجھے کوئی ایسی جامع بات بتا دیجیے کہ اگر میں اسے کر لوں تو وہ مجھے (فرض کی ادائیگی کے لیے) کافی ہو جائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عصرین (دو عصروں) کی پابندی کرو۔ یہ ہماری لغت میں استعمال نہیں ہوتا تھا، میں نے پوچھا: عصرین کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک نماز سورج طلوع ہونے سے پہلے (فجر) اور ایک نماز سورج غروب ہونے سے پہلے (عصر)۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أَوَّلُ كِتَابِ الصَّلَاةِ/حدیث: 721]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن» [ترقيم الرساله 721] [ترقيم الشركة 714] [ترقيم العلميه 717]

الحكم على الحديث: إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں