المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
6. دُعَاءُ رَدِّ الْبَصَرِ
نگاہ لوٹانے کی دعا۔
حدیث نمبر: 1194
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا العباس بن محمد الدُّوري، حدثنا عثمان بن عمر، حدثنا شعبة، عن أبي جعفر المَديني قال: سمعت عُمارة بن خُزيمة يحدِّث عن عثمان بن حُنَيف: أنَّ رجلًا ضريرًا أتى النبيَّ ﷺ فقال: ادْعُ الله أن يُعافيَني، فقال:"إن شئت أخَّرتُ ذلك وهو خير، وإن شئتَ دعوتُ"، قال: فادْعُه، قال: فأمره أن يتوضأ فيُحسِنَ وُضوءَه ويصليَ ركعتين ويدعوَ بهذا الدعاء فيقول:"اللهمَّ إني أسألك وأتوجَّهُ إليك بنبيِّك محمدٍ نبيِّ الرَّحمة، يا محمدُ إني توجّهتُ بك إلى ربي في حاجتي هذه فتُقضَى لي، اللهمَّ شَفِّعْه فيَّ وشَفِّعني فيه" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
سیدنا عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک نابینا شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: اللہ سے دعا کیجیے کہ وہ مجھے عافیت (بینائی) عطا فرمائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم چاہو تو میں اسے مؤخر کر دوں جو تمہارے لیے بہتر ہے، اور اگر تم چاہو تو میں دعا کر دیتا ہوں“، اس نے کہا: آپ دعا فرما دیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حکم دیا کہ وہ اچھی طرح وضو کرے اور دو رکعت نماز پڑھے اور یہ دعا کرے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ وَأَتَوَجَّهُ إِلَيْكَ بِنَبِيِّكَ مُحَمَّدٍ نَبِيِّ الرَّحْمَةِ، يَا مُحَمَّدُ إِنِّي تَوَجَّهْتُ بِكَ إِلَى رَبِّي فِي حَاجَتِي هَذِهِ فَتُقْضَى لِي، اللَّهُمَّ شَفِّعْهُ فِيَّ وَشَفِّعْنِي فِيهِ» ”اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اور تیرے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم جو کہ رحمت کے نبی ہیں کے وسیلے سے تیری طرف متوجہ ہوتا ہوں، اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! میں آپ کے ذریعے اپنے رب کی طرف اپنی اس ضرورت میں رجوع کیا ہے تاکہ میری یہ حاجت پوری ہو جائے، اے اللہ! میرے حق میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سفارش قبول فرما اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں میری گزارش قبول فرما۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ/حدیث: 1194]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ/حدیث: 1194]