🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

50. النَّهْيُ عَنْ تَجْصِيصِ الْقُبُورِ وَالْكِتَابِ فِيهَا وَالْبِنَاءِ عَلَيْهَا
قبروں کو پختہ کرنے، ان پر لکھنے اور ان پر عمارت بنانے سے ممانعت۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1385
حدثنا أبو سعيد أحمد بن يعقوب الثَّقَفي، حدثنا محمد بن عبد الله بن سليمان الحضرمي، حدثنا سَلْم بن جُنادة بن سَلْم القُرَشي، حدثنا حفص بن غِيَاث النَّخَعي، حدثنا ابن جُرَيج، عن أبي الزُّبير، عن جابر قال: نهى رسولُ الله ﷺ أن يُبنَى على القبر، أو يُجَصَّص، أو يُقعَد عليه، ونهى أن يُكتَب عليه (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، وقد خرَّج بإسناده غيرَ الكتابة، فإنها لفظة صحيحة غريبة. وكذلك رواه أبو معاوية عن ابن جُرَيج:
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبر پر عمارت بنانے، اسے پختہ کرنے (چونہ گچ کرنے) یا اس پر بیٹھنے سے منع فرمایا ہے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر کچھ لکھنے سے بھی منع فرمایا ہے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، انہوں نے اپنی سند سے لکھائی کے علاوہ دیگر امور کی تخریج کی ہے، جبکہ لکھائی کے ممانعت کے الفاظ صحیح اور غریب ہیں۔ اسی طرح اسے ابو معاوية نے ابن جریج سے روایت کیا ہے: [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1385]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں