المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
27. النَّهْيُ عَنْ صَوْمِ يَوْمِ السَّبْتِ
ہفتہ کے دن روزہ رکھنے کی ممانعت۔
حدیث نمبر: 1608
أخبرني أبو حُمَيد أحمد بن محمد بن حامد العدلُ بالطَّابَرَان، حدثنا إبراهيم بن إسماعيل العَنْبري، حدثنا صفوان بن صالح، حدثنا الوليد بن مسلم، عن ثَوْر بن يزيد، عن خالد بن مَعْدان، عن عبد الله بن بُسْر السُّلَمي، عن أخته الصَّمَّاء، أنَّ النبيَّ ﷺ قال:"لا تصوموا يوم السبت إلَّا فيما افتُرِضَ عليكم، وإن لم يَجِدْ أحدُكم إلَّا لِحَاءَ عِنَبةٍ أو عُودَ شجرةٍ فليَمْضَغْها" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه. وله معارضٌ بإسناد صحيح وقد أخرجاه؛ حديثُ همام، عن قتادة، عن أبي أيوب العَتَكي، عن جُوَيرِيَة بنت الحارث: أنَّ النبي ﷺ دخل عليها يومَ الجمعة وهي صائمة، فقال:"صُمْتِ أمسِ؟" قالت: لا، قال:"فتُريدينَ أن تَصُومي غدًا؟"، الحديث (1) .
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه. وله معارضٌ بإسناد صحيح وقد أخرجاه؛ حديثُ همام، عن قتادة، عن أبي أيوب العَتَكي، عن جُوَيرِيَة بنت الحارث: أنَّ النبي ﷺ دخل عليها يومَ الجمعة وهي صائمة، فقال:"صُمْتِ أمسِ؟" قالت: لا، قال:"فتُريدينَ أن تَصُومي غدًا؟"، الحديث (1) .
سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ کی بہن سیدنا صماء رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہفتہ کے دن فرض روزے کے علاوہ اور کوئی روزہ مت رکھو۔ (اس دن کھانے کے لیے) انگور کی بیل کے چھلکوں کے سوا یا کسی درخت کی چھال کے سوا اور کوئی چیز میسر نہ ہو تو یہی چبا لو۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن اسے صحیحین میں نقل نہیں کیا گیا۔ اور سند صحیح کے ہمراہ اس کی ایک معارض حدیث بھی موجود ہے (جو کہ درجِ ذیل ہے) اس کو امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے ہمام کی سند کے ہمراہ قتادہ کے واسطے سے ابوایوب عتکی سے یوں روایت کیا ہے: جویریہ بنت حارث کہتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن ان کے پاس آئے، اس دن وہ روزہ دار تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کیا تو نے کل روزہ رکھا تھا؟ انہوں نے جواب دیا: نہیں۔ آپ نے فرمایا: تو کیا تم کل روزہ رکھنے کا ارادہ رکھتی ہو؟ (اس کے بعد پوری حدیث بیان کی)۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الصَّوْمِ/حدیث: 1608]
حدیث نمبر: 1609
فحدَّثَني محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا محمد بن إسماعيل بن مِهْران، حدثنا عبد الملك بن شعيب بن الليث، حدثنا ابن وَهْب، قال: سمعتُ الليث يحدِّث عن ابن شهابٍ: أنه كان إذا ذُكِر له أنه نُهِيَ (2) عن صيام يوم السبت، قال:
هذا حديثٌ حمصي (3) . وله مُعارِضٌ بإسنادٍ صحيح:
هذا حديثٌ حمصي (3) . وله مُعارِضٌ بإسنادٍ صحيح:
(امام حاکم فرماتے ہیں) محمد بن صالح بن ہانی نے اپنی سند کے ہمراہ لیث کا یہ بیان نقل کیا ہے: کہ جب کبھی ابنِ شہاب کے پاس یہ تذکرہ کیا جاتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہفتہ کے دن روزہ رکھنے سے منع کیا ہے تو فرماتے: یہ حمصی حدیث ہے اور اسناد صحیح کے ہمراہ اس کی ایک معارض حدیث بھی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الصَّوْمِ/حدیث: 1609]