🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

116. الدُّعَاءُ إِذَا شُفِيَ مِنْ مَرَضٍ وَإِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ
بیماری سے شفا پانے اور سفر سے واپسی پر کی جانے والی دعا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2022
حدثنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، حدثنا إبراهيم بن عبد الله السَّعْدي، أخبرنا يزيد بن هارون، أخبرنا عيسى بن ميمون، عن القاسم بن محمد، عن عائشة، قالت: كان رسولُ الله ﷺ يقول:"ما يَمنعُ أحدَكم إذا عرَفَ الإجابةَ من نفسِه، فشُفِيَ من مرض أو قَدِمَ من سفر يقول: الحمدُ لله الذي بعِزّتِه وجلالِه تَتِمُّ الصالحاتُ" (2) . تفرَّد عيسى بن ميمون عن القاسم بن محمد، وعيسى غيرُ مُتَّهم بالوضع.
اُمّ المؤمنین سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تمہاری دعا قبول ہو جائے اور بیمار، صحت یاب ہو جائے یا مسافر (سلامتی کے ساتھ) واپس آ جائے تو یہ دعا ضرور مانگا کرو: الحمدللّٰہ الذی بعزّتہ، وجلالہ تتم الصالحات تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس کی عزت اور جلال سے نیکیاں مکمل ہوتی ہیں ٭٭ یہ حدیث قاسم بن محمد کے واسطے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرنے میں عیسیٰ بن میمون متفرد ہیں اور عیسیٰ پر وضع حدیث کی تہمت نہیں ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 2022]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں