🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

62. باب الْخُطْبَةِ عَلَى الْمِنْبَرِ بِعَرَفَةَ
باب: عرفات میں منبر پر خطبہ دینے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1915
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، عَنْ ابْنِ أَبِي زَائِدَةَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي ضَمْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ أَوْ عَمِّهِ، قَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ بِعَرَفَةَ".
بنی ضمرہ کے ایک آدمی اپنے والد یا اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو عرفات میں منبر پر (خطبہ دیتے) دیکھا۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1915]
بنی ضمرہ کا ایک شخص اپنے والد یا چچا رضی اللہ عنہ سے بیان کرتا ہے کہ: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو عرفات کے روز منبر پر دیکھا تھا۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1915]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 15700)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/194، 369، 430) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (اس کی سند میں ایک راوی «رَجُلٌ» مبہم ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
رجل من بني ضمرة لم أعرفه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 74

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1916
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ نُبَيْطٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْحَيِّ، عَنْ أَبِيهِ نُبَيْطٍ، أَنَّهُ" رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاقِفًا بِعَرَفَةَ عَلَى بَعِيرٍ أَحْمَرَ يَخْطُبُ".
نبیط بن شریط رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو عرفات میں سرخ اونٹ پر کھڑے ہو کر خطبہ دیتے دیکھا۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1916]
سلمہ بن نبیط اپنے قبیلے کے ایک شخص سے، وہ اپنے والد نبیط رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو عرفات میں وقوف کیے ہوئے دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سرخ اونٹ پر خطبہ دے رہے تھے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1916]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن النسائی/الحج 198 (3010)، 199 (3011)، (تحفة الأشراف: 11589)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 158(1286)، مسند احمد (4/ 305، 306) (صحیح)» ‏‏‏‏ (مؤلف کے علاوہ دوسروں کے یہاں سند میں «عن رجل» کا اضافہ نہیں ہے اور سلمہ کا اپنے والد سے سماع ثابت ہے اس لئے یہ حدیث صحیح ہے)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
نسائي (3010) ابن ماجه (1286)
رجل من الحي مجھول
والحديث الآتي (الأصل : 1917) يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 74

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1917
حَدَّثَنَا هنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَبْدِ الْمَجِيدِ، قَالَ: حَدَّثَنِي الْعَدَّاءُ بْنُ خَالِدِ بْنِ هَوْذَةَ، قَالَ هَنَّادٌ:عَنْ عَبْدِ الْمَجِيدِ أَبِي عَمْرٍو، قَالَ: حَدَّثَنِي خَالِدُ بْنُ الْعَدَّاءِ بْنِ هَوْذَةَ، قَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ النَّاسَ يَوْمَ عَرَفَةَ عَلَى بَعِيرٍ قَائِمٌ فِي الرِّكَابَيْنِ". قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَاهُ ابْنُ الْعَلَاءِ، عَنْ وَكِيعٍ، كَمَا قَالَ هَنَّادٌ.
خالد بن عداء بن ہوذہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں عرفہ کے دن میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک اونٹ پر دونوں رکابوں کے درمیان کھڑے ہو کر لوگوں کو خطبہ ۱؎ دیتے دیکھا۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسے ابن العلاء نے وکیع سے اسی طرح روایت کیا ہے جیسے ہناد نے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1917]
جناب خالد بن عداء بن ہوذہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرفہ کے روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اونٹ پر اس کی رکابوں میں پاؤں ڈالے لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابن العلاء نے وکیع سے اسی طرح بیان کیا جیسے کہ ہناد نے کہا۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1917]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 9849)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/30) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: یہی صحیح ہے اور باب کی پہلی حدیث جس میں میدان عرفات میں منبر پر خطبہ دینے کا تذکرہ ہے وہ سند کے اعتبار سے کمزور ہے، واضح رہے کہ اس وقت وہاں منبر تھا ہی نہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر خطبہ دیتے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (2597)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1918
اس سند سے بھی عداء بن خالد سے اسی مفہوم کی حدیث مروی ہے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1918]
عبدالمجید ابو عمرو نے عداء بن خالد رضی اللہ عنہ سے روایت کی اور مذکورہ بالا کے ہم معنی بیان کیا۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1918]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 9849) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
انظر الحديث السابق (1917)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں