المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
345. حِكَايَةُ إِغْوَاءِ الشَّيْطَانِ رَاهِبًا
شیطان کے ایک راہب کو گمراہ کرنے کا واقعہ
حدیث نمبر: 3843
أخبرنا أبو زكريا العَنبَري، حدثنا محمد بن عبد السلام، حدثنا إسحاق، أخبرنا عبد الرزاق، أخبرنا الثَّوْري، عن أبي إسحاق، عن حُميد بن عبد الله السَّلُولي، عن علي بن أبي طالب قال: كان راهبٌ يتعبَّد في صَومعةٍ، وإِنَّ امرأةً زيَّنَت له نفسَها، فَوقَعَ عليها فحَمَلَت، فجاءه الشيطان فقال: اقتُلْها، فإنهم إن ظَهَروا عليك افتُضِحتَ، فقتلها فدَفَنها، فجاؤوه فأخذوه فذَهَبوا به، فبينما هم يَمشُون إذ جاءه الشيطانُ فقال: أنا الذي زيَّنتُ لك، فاسجُدْ لي سجدةً أُنجِّيك، فَسَجَدَ له، فأنزل الله ﷿: ﴿كَمَثَلِ الشَّيْطَانِ إِذْ قَالَ لِلْإِنْسَانِ اكْفُرْ فَلَمَّا كَفَرَ قَالَ إِنِّي بَرِيءٌ مِنْكَ﴾ الآية [الحشر: 16] (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. ﷽ [60 - ومن تفسير سورة الامتحان]
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3801 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. ﷽ [60 - ومن تفسير سورة الامتحان]
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3801 - صحيح
سیدنا علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں، ایک راہب تھا وہ اپنے عبادت خانے میں عبادت کیا کرتا تھا۔ ایک عورت بناؤ سنگھار کر کے اس کے پاس آئی، وہ اس سے زنا کر بیٹھا جس سے وہ حاملہ ہو گئی۔ پھر شیطان اس کے پاس آیا اور بولا: اس کو قتل کر ڈال کیونکہ لوگوں کو پتہ چل گیا تو یہ تجھے رسوا کر دے گی۔ اس نے اس کو قتل کر کے زمین میں دبا دیا جب (اس کے بھائی) آئے تو اس کو پکڑ کر لے گئے۔ ابھی یہ لوگ جا رہے تھے کہ شیطان اس کے پاس آیا اور بولا: میں ہی وہ عورت ہوں جو تیرے پاس بن سنور کر آئی تھی تو مجھے سجدہ کر لے میں تجھے بچا لوں گا۔ اس نے شیطان کو سجدہ کر دیا۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: کَمَثَلِ الشَّیْطٰنِ اِذْ قَالَ لِلْاِنْسَانِ اکْفُرْ فَلَمَّا کَفَرَ قَالَ اِنِّیْ بَرِیْٓئٌ مِّنْکَ اِنِّیْٓ اَخَافُ اللّٰہَ رَبَّ الْعٰلَمِیْنَ (الحشر: 16) ” شیطان کی کہاوت جب اس نے آدمی سے کہا کفر کر پھر جب اس نے کفر کر لیا بولا میں تجھ سے الگ ہوں میں اللہ سے ڈرتا ہوں جو سارے جہان کا رب۔“ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3843]