🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

82. نَعْتُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ -
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صفات و اوصاف
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4211
حدّثَناه أبو الحسن علي بن الفضل بن إدريس السامِرِيّ ببغداد، حدثنا الحسن بن عَرَفة بن يزيد العَبْدي، حدثني يحيى بن سعيد السَّعْدي البصري، حدثنا عبد الملك بن جُريج عن عطاءٍ، عن عُبيد بن عُمير اللَّيثي، عن أبي ذَرٍّ قال: دخلتُ على رسول الله ﷺ وهو في المسجد، فاغتنَمْتُ خَلْوتَه، فقال لي:"يا أبا ذَرٍّ، إنَّ للمسجدِ تحيةً" قلت: وما تحيتُه يا رسول الله؟ قال"ركعتان" فركَعْتُهما، ثم التفتُّ إليه فقلتُ: يا رسول الله، إنك أمرتَني بالصلاةِ، فما الصلاةُ؟ قال:"خَيرُ موضوعٍ، فمن شاء أقَلَّ، ومن شاء أكثَرَ" قلت: يا رسول الله، أيُّ الأعمالِ أحبُّ إلى الله؟ قال:"الإيمانُ بالله"، ثم ذكر الحديثَ، إلى أن قال: فقلتُ: يا رسول الله، كم النبيُّون؟ قال:"مئةُ ألفِ نبيٍّ وأربعةٌ وعشرون ألفَ نبيٍّ" قلت: كم المرسَلُون منهم؟ قال:"ثلاثُ مئة وثلاثَ عشرةَ"، وذكر باقيَ الحديث (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4166 - السعدي ليس بثقة
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس وقت آپ مسجد میں تشریف فرما تھے۔ میں نے آپ کے ساتھ خلوت کو غنیمت جانا (اور سیدھا آپ کے پاس جا کر بیٹھ گیا) آپ نے فرمایا: اے ابوذر! مسجد کا بھی سلام ہوتا ہے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد کا سلام کیا ہوتا ہے؟ آپ نے فرمایا: دو رکعتیں۔ میں نے دو رکعت نوافل پڑھے۔ پھر آپ میری جانب متوجہ ہوئے تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ نے مجھے نماز کا حکم تو دے دیا ہے لیکن کتنی نماز پڑھنی ہے یہ نہیں بتایا۔ آپ نے فرمایا: یہ نیکی ہے، جو کم پڑھنا چاہے کم پڑھ لے اور جو زیادہ پڑھنا چاہے، زیادہ پڑھ لے۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اللہ تعالیٰ کو کون سا عمل سب سے زیادہ پسند ہے؟ آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ پر ایمان لانا (پھر اس کے بعد انہوں نے تفصیلی حدیث ذکر کی حتیٰ کہ یہاں تک پہنچے) میں نے پوچھا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! انبیاء کرام کتنے ہیں؟ آپ نے فرمایا: 1,24,000 ایک لاکھ چوبیس ہزار نبی ہیں۔ میں نے پوچھا: ان میں مرسلین کتنے ہیں؟ آپ نے فرمایا: 313 تین سو تیرہ ہیں۔ پھر باقی حدیث بھی ذکر کی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: تَوَارِيخِ الْمُتَقَدِّمِينَ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ وَالْمُرْسَلِينَ/حدیث: 4211]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں