🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

240. شَهَادَةُ مَرْثَدِ بْنِ أَبِي مَرْثَدٍ فِي سِتَّةِ نَفَرٍ
سیدنا مرثد بن ابی مرثد رضی اللہ عنہ کی شہادت چھ افراد کے ساتھ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5046
أخبرني أبو جعفر البغدادي، حَدَّثَنَا أبو عُلَاثة، حَدَّثَنَا أبي، حَدَّثَنَا ابن لَهِيعة، حدثني أبو الأسود، عن عُروة بن الزُّبَير، قال: كان مع رسول الله ﷺ يومَ بدرٍ فَرَسان، أحدُهما لِمَرثدِ بن أبي مَرثد، والآخرُ للزُّبير (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4978 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا عروہ بن الزبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جنگ بدر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ صرف دو گھوڑے تھے، ان میں سے ایک سیدنا مرثد بن ابی مرثد رضی اللہ عنہ کا تھا اور دوسرا سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5046]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5047
حَدَّثَنَا أبو العباس محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا أحمد بن عبد الجبار، حَدَّثَنَا يونس بن بُكَير، عن محمد بن إسحاق، حدثني عاصم بن عمر بن قَتَادة، أنَّ ناسًا من عَضَلٍ والقَارَةِ - وهما حيّان من جَدِيلة - أتَوا النَّبِيَّ ﷺ بعد أُحدٍ، فقالوا: إِنَّ بأرضنا إسلامًا، فابعث معنا نفَرًا من أصحابك يُقرئون القرآن ويفقِّهونا في الإسلام، فبعثَ رسولُ الله ﷺ معهم سنةَ نَفَرٍ، منهم مَرثَد بن أبي مَرثَد حليفُ حمزةَ بن عبد المُطّلب، وهو أميرُهم، وخالد بن البُكَير اللَّيثي حليفُ بني عَدِيٍّ، وعبد الله بن طارق الظَّفَري، وزيد بن الدَّثِنَة، وخُبيب بن عَدِيٍّ، وعاصم بن ثابت ابن الأَقْلَح، فخرجُوا وأميرُهم مَرثَدُ بن أبي مَرثَد، حتَّى إذا كانوا بالرَّجِيع أتتهم هُذَيلٌ، فلم يَرُعِ القومَ في رحالِهم إلَّا الرجالُ في أيديهم السيوفُ قد غَشُوهم بها، فأخذ القومُ أسيافَهم ليُقاتِلُوهم، فقالوا: اللهم ما نريد قَتْلَكم، ولكنا نريد أن نُصيبَ من أهل مكة، فلكم عهدُ الله ومِيثاقُه، فأما عاصمٌ ومَرَثَدٌ وخالدٌ فقاتَلُوا حتَّى قُتِلوا، وقالوا: والله ما نَقبَلُ من مُشركٍ عهدًا ولا عَقْدًا أبدًا (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4979 - حذفه الذهبي من التلخيص لضعفه
سیدنا عاصم بن عمر بن قتادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: غزوہ احد کے بعد جدیلہ کے دو قبیلوں عضل اور قارہ کے کچھ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے: ہمارے علاقے میں بھی اسلام (پہنچ چکا) ہے، اس لئے اپنے اصحاب میں سے کچھ لوگوں کو ہمارے پاس بھیج دیں تاکہ وہ ہمیں قرآن سکھائیں اور اسلام کی تعلیم دیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ہمراہ 6 آدمی روانہ فرما دیئے، ان میں سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب کے حلیف سیدنا مرثد ابن ابی مرثد رضی اللہ عنہ بھی تھے اور یہ ان کے امیر تھے۔ اور بنی عدی کے حلیف سیدنا خالد بن بکیر الیثی رضی اللہ عنہ، عبداللہ بن طارق الظفری رضی اللہ عنہ، سیدنا زید بن دثنہ رضی اللہ عنہ، سیدنا خبیب بن عدی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عاصم بن ثاب بن ابی الافلح رضی اللہ عنہ تھے۔ یہ لوگ روانہ ہو گئے اور مرثد ابن ابی مرثد رضی اللہ عنہ ان کے امیر تھے۔ جب یہ لوگ مقام رجیع میں پہنچے تو ہذیل کے لوگ وہاں آ پہنچے، ان لوگوں نے اپنے خیموں میں سے دیکھا کہ یہ لوگ ہاتھوں میں تلواریں اٹھائے ہوئے ان کا گھیراو ٔکر رہے ہیں تو انہوں نے بھی اپنی تلواریں نیام سے نکال لیں، ہذیل کے لوگوں نے کہا: ہم تم سے لڑنا نہیں چاہتے بلکہ ہم تو (تمہیں زندہ اہل مکہ کے حوالے کر کے) اہل مکہ سے تمہارے عوض انعام و اکرام لینا چاہتے ہیں۔ اس لئے تم ہمارے ساتھ اللہ کے نام پر عہد کرو (کہ تم ہمارے ساتھ کوئی دھوکہ نہیں کرو گے)۔ سیدنا عاصم، سیدنا مرثد اور سیدنا خالد نے ان کا عہد قبول کرنے سے انکار کر دیا اور یہ کہہ کر کہ ہم کسی مشرک کا عہد اور وعدہ کبھی بھی قبول نہیں کر سکتے، ان کے ساتھ لڑ پڑے حتی کہ تینوں شہید ہو گئے۔ (اور باقی تینوں نے ان کا عہد قبول کر لیا تھا، ہذیل ان تینوں کو لیکر مکہ روانہ ہو گئے، جب یہ لوگ مرالظھران مقام پر پہنچے تو سیدنا عبداللہ بن طارق ان سے لڑ پڑے، ان لوگوں نے پتھر مار مار کر ان کو وہیں شہید کر دیا، باقی دونوں کو مکہ لے جا کر بیچ ڈالا، سیدنا خبیب بن عدی رضی اللہ عنہ کو حجیر ابن اہاب کی اولادوں نے خریدا اور حارث بن عامر کے بدلے میں ان کو شہید کر دیا، سیدنا زید بن دثنہ رضی اللہ عنہ کو صفوان بن امیہ نے خریدا اور اپنے باپ کے بدلے میں ان کو شہید کر دیا۔) [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5047]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں