🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

325. كَانَ شِعَارُ بَنِي الْأَسَدِ يَا مَبْرُورُ
بنو اسد کا شعار یہ تھا: یا مبرور
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5212
حدثنا أبو عبد الله الأصبَهاني، حدثنا الحسن بن الجَهْم، حدثنا الحسين بن الفَرَج، حدثنا محمد بن عمر، قال: أسلم الطُّفيل بن عمرو وتَبِعَ رسول الله ﷺ بمكةَ، ثم رجع إلى قومِه من أرض دَوسٍ، فلم يزل مُقيمًا بها حتى هاجر إلى المدينة بعد بدر وأُحد والخندق، حين قَدِمَ بمن أسلَم معه من قومِه ورسولُ الله ﷺ بخَيبرَ، ثم لَحِق برسولِ الله ﷺ بخيبرَ، فأسهَمَ لهم مع المسلمين (1) .
محمد بن عمر فرماتے ہیں: طفیل بن عمرو مسلمان ہوئے اور مکہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کی، پھر سرزمین دوس میں اپنے قبیلے میں واپس آ گئے۔ پھر بہت عرصہ یہیں پر رہے حتی کہ جنگ بدر، احد اور خندق کے بعد غزوہ خیبر کے موقع پر جب ان کے قبیلے کے دوسرے لوگ مسلمان ہو کر آئے، اس وقت یہ بھی ان کے ہمراہ مدینہ کی جانب آ گئے، پھر خیبر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چلے آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دیگر مسلمانوں کے ہمراہ ان کو بھی حصہ عطا فرمایا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5212]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5213
أخبرني محمد بن القاسم بن عبد الرحمن العَتَكي، حدثنا الفضل ابن محمد، حدثنا إسحاق بن محمد الفَرْوي، حدثنا عبد الله بن جعفر المَخْرَمي (1) ، عن عبد الواحد بن أبي عَون الدَّوْسي، عن الطُّفيل بن عمرو، قال: قلنا: يا رسول الله، اجعلْنا مَيمَنتَك واجعل شعارَنا: يا مَبرُورُ، ففَعَل ﷺ، فشِعارُ الأزْدِ كلِّها إلى اليوم: مَبرُور (2) . صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه، إن لم يكن مرسلًا. وقد أدركَ عمرُو بن الطُّفيل بن عَمرو رسولَ الله ﷺ:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5132 - صحيح مرسل
سیدنا عمرو بن طفیل سے مروی ہے کہ ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اپنے میمنہ میں شامل فرمائیں اور ہمارا شعار (کوڈ ورڈ) یا مبرور رکھ دیں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ہی کر دیا تو اس دن سے لے کر آج تک اس قبیلے کا شعار یا مبرور ہے۔ ٭٭ اگر یہ حدیث مرسل نہ ہو تو یہ صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اس کو نقل نہیں کیا۔ اور سیدنا عمرو بن طفیل بن عمرو کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت حاصل ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5213]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں