🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

374. تُوُفِّيَ أَبُو الْهَيْثَمِ فِي خِلَافَةِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
سیدنا ابو الہیثم رضی اللہ عنہ کی وفات خلافتِ عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں ہوئی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5333
حدثنا أبو عبد الله الأصبَهاني، حدثنا الحَسن بن الجَهْم، حدثنا الحُسين، حدثنا محمد بن عمر، عن شُيوخه: وأبو الهيثَم بن التَّيِّهان اسمُه مالك، من بَلِيّ بن عَمرو بن الحافِ بن قُضاعة، حليفٌ لبني عبد الأشْهَل، وقال: أبو الهيثم بن التَّيِّهان وأسعدُ بن زُرَارة من أول مَن أسلَمَ من الأنصار بمكة، ومن أول من لقيَ رسولَ الله ﷺ قبلَ قومِهم، وقَدِمُوا المدينةَ بذلك، وشهد أبو الهيثَم العقبةَ مع السبعين من الأنصار، وهو أحدُ النُّقباء الاثني عشر، لا خِلافَ بينَهم في ذلك، وآخى رسولُ الله ﷺ بين أبي الهيثم بن التَّيِّهان وعثمان بن مَظعُون، وشَهِد أبو الهيثم بدرًا وأُحدًا والخَندق، والمَشاهِدَ كلَّها مع رسول الله ﷺ (1) .
محمد بن عمر اپنے اساتذہ کے حوالے سے بیان کرتے ہیں کہ ابوتیہان کا نام مالک بن عمرو بن حاف بن قضاعہ ہے۔ یہ بنی عبداشہل کے حلیف تھے۔ اور (محمد بن عمرو نے یہ بھی) کہا ہے کہ ابوہیثم بن تیہان اور اسعد بن زرارہ ان لوگوں میں سے ہیں جو پہلے پہل مکہ میں اسلام لائے تھے، اور جو اپنی قوم میں سب سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملے تھے اسی طرح وہ مدینہ میں (اپنی قوم سے پہلے) آئے۔ اور ابوہیثم رضی اللہ عنہ انصار میں سے مسلمانوں کے ساتھ عقبہ میں شریک ہوئے، اور یہ بارہ مبلغین میں سے ایک تھے۔ اور اس بارے میں کوئی اختلاف بھی نہیں ہے۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوہیثم بن تیہان رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کو ایک دوسرے کا بھائی بھائی بنایا۔ سیدنا ابوہیثم رضی اللہ عنہ جنگ بدر، جنگ احد، جنگ خندق اور تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شریک ہوئے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5333]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5333M1
حدثنا (2) سعيدُ بن راشِد عن صالح بن كَيْسان قال: تُوفي أبو الهَيثم ابن التَّيَّهان في خلافة عمر بن الخطاب (3) .
صالح بن کیسان کہتے ہیں: سیدنا ابوہیثم بن تیہان رضی اللہ عنہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں مدینہ میں فوت ہوئے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5333M1]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5333M2
وحدثنا (4) إبراهيم بن إسماعيل بن أبي حَبيبة، سمعتُ شيوخَ أهلِ الدارِ - يعني بني عبد الأشْهَل - يقولون مات أبو الهيثَم بن التَّيهان سنة عشرين بالمدينة (5) .
سیدنا ابراہیم بن اسماعیل بن ابی حیہ فرماتے ہیں: میں نے بنی عبدالاشہل کے بزرگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ ابوہیثم بن تیہان 20 ہجری کو مدینہ منورہ میں فوت ہوئے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5333M2]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں