🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

836. تَفْتَرِقُ أُمَّتِي عَلَى بِضْعٍ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً
میری امت تہتر فرقوں میں بٹ جائے گی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6460
أخبرنا أبو بكر أحمد بن سلمان بن الحسن الفقيه ببغداد، حدثنا هلال ابن العلاء الرَّقّي، حدثنا أبي، حدثنا عُبيد الله بن عمرو، حدثني إسحاق بن راشد، عن الزُّهْري، عن عبد الحميد بن عبد الرحمن بن زيد بن الخطَّاب، عن عوف بن مالك الأشجعيّ قال: دخلتُ على رسولَ الله ﷺ في غزوة تَبُوك في آخر السَّحَر وهو في فُسْطاطِه، فسلَّمتُ عليه وقلت: أَدخُلُ يا رسول الله؟ فقال:"ادخُلْ"، فقلت: كُلِّي؟ فقال:"كُلُّك"، ثم قال ﷺ:"ستٌّ قبل الساعة: أَوَّلَهُنَّ موتُ نبيِّكم، قل: إحْدَى قلت: إحدى"والثانيةُ فتحُ بيتِ المقدِس، قل اثنَينْ" قلت: اثنين، ثم قال:"والثالثة مُوتَانٌ يأخذكم كقُعَاصِ الغَنَم، قل: ثلاثًا" قلت: ثلاثًا، قال:"والرابعةُ يَفِيضُ فيكم المالُ حتى إنَّ الرجلَ لَيُعطَى مئةَ دينار فيَظَلُّ يَتَسَخَّطُها، قل: أربعًا" قلت: أربعًا،"والخامسةُ فتنةٌ تكون فيكم، قَلَّما يبقى فيكم بيتُ وَبَرٍ ولا مَدَرٍ إِلَّا دَخلَتْه، قل: خمسًا" قلت: خمسًا،"والسادسة هُدْنةٌ تكون بينكم وبين بني الأصفرِ، فيَجتمِعون لكم حَمْلَ امرأةٍ، ثم يَغدِرون بكم فيُقبِلون في ثمانين رايةً، كلَّ رايةٍ اثنا عشرَ ألفاً" (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6324 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: غزوہ تبوک کے موقع پر میں رات کے آخری پہر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت اپنے خیمے میں تھے۔ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا اور اندر آنے کی اجازت طلب کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت عطا فرما دی۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت سے پہلے چھ واقعات ہوں گے: (1) تمہارے نبی کا انتقال ہو گا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہو: ایک۔ میں نے کہا: ایک۔ (2) بیت المقدس فتح ہو گا۔ (3) موتان کی بیماری تمہیں اس طرح پکڑ لے گی جیسے جانوروں کو قعاص نامی بیماری پکڑتی ہے۔ (4) مال کی حرص اتنی بڑھ جائے گی کہ ایک آدمی سو دینار پا کر بھی خوش نہیں ہو گا۔ (5) ایک فتنہ ایسا عام ہو گا کہ ہر خاص و عام چھوٹے بڑے گھر میں داخل ہو جائے گا۔ (6) پھر تمہارے اور بنی اصفر کے درمیان صلح ہو جائے گی، وہ لوگ ایک عورت کے حمل کے دوران کی مقدار تک تمہارے ساتھ رہیں گے۔ پھر وہ تمہارے عہد توڑ دیں گے، پھر یہ لوگ 80 جھنڈے لے کر تم پر حملہ آور ہوں گے اور ہر جھنڈے کے نیچے 12 ہزار کا لشکر ہو گا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6460]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں