🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

840. كَانَ ابْنُ الزُّبَيْرِ يُوَاصِلُ سَبْعَةَ أَيَّامٍ
سیدنا عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سات دن تک مسلسل روزہ رکھتے تھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6469
حدثنا أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ حدثنا موسى بن هارون، حدثني سعيد بن يحيى بن سعيد الأَمَوي، حدثني أبي، عن الأعمش، عن شِمْر بن عطيَّة، عن هلال بن يَسَاف: حدثني البَرِيدُ الذي أَتى ابنَ الزُّبير برأس المختار، فلما رآه قال ابنُ الزُّبير: ما حدَّثني كعبٌ بحديث إلَّا وجدتُ مِصداقه، إلَّا أنه حدَّثني: أنَّ رجلًا من ثَقيفٍ سيَقتلُني. قال الأعمش وما يَدرِي أنَّ أبا محمدٍ - خَذَلَه الله - خُبِئَ له (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6333 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
ہلال بن یساف فرماتے ہیں: جو قاصد مختار کا سر لے کر سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا تھا، اس کا بیان ہے کہ انہوں نے جب سیدنا عبداللہ بن زبیر کو دیکھا تو سیدنا عبداللہ بن زبیر نے اس سے کہا: سیدنا کعب نے جو حدیث بھی مجھے سنائی، میں نے اس کا مصداق پا لیا۔ صرف ایک بات ابھی تک پوری نہیں ہوئی، وہ یہ کہ قبیلہ ثقیف کا ایک شخص مجھے قتل کرے گا۔ سیدنا اعمش فرماتے ہیں: ان کو کیا معلوم تھا کہ ابومحمد (اللہ تعالیٰ اس کو رسوا کرے) کو اللہ تعالیٰ نے اسی کام کے لئے رکھا ہوا تھا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6469]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6470
أخبرني أبو الحسين بن يعقوب الحافظ، أخبرنا محمد بن إسحاق، حدثنا إسماعيل بن أبي الحارث، حدثنا رَوْح بن عُبادة، حدثنا حَبيب بن الشَّهيد، عن ابن أبي مُلَيكة قال: كان ابن الزُّبير يواصلُ سبعة أيام، فيُصبِحُ يومَ الثالث وهو أَليَثُنا. يعني به كأنه لَيثٌ (3) .
ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن زبیر سات سات دن مسلسل جنگ میں لڑتے رہے، پورے ہفتے کے بعد بھی وہ ہم سے زیادہ بہادر تھے، یوںلگتا تھا گویا کہ کوئی شیر ہو۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6470]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6471
وأخبرني أبو الحسين، حدثنا محمد بن إسحاق، حدثنا أحمد بن سعيد الدارمي، حدثنا أبو عاصم، عن عمر بن قيس قال: كان لابن الزُّبير مئةُ غلام، يتكلَّمُ كلُّ غلام منهم بلُغةٍ أخرى، فكان ابن الزُّبير يُكلِّم كلَّ واحد منهم بلُغَته، وكنتُ إذا نَظَرتُ إليه في أمر دُنْياه قلت: هذا رجل لم يُردِ الله طَرْفةَ عينٍ، وإذا نظرتُ إليه في أمر آخرتِه، قلت: هذا رجل لم يُرِدِ الدنيا طَرْفةَ عينٍ (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6335 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
عمر بن قیس فرماتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے ایک سو غلام تھے، ہر غلام الگ زبان میں بات کرتا تھا اور سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ ہر غلام کے ساتھ اسی کی زبان میں بات کیا کرتے تھے۔ اور اگر تم دنیاوی امور میں ان کی مشغولیت دیکھو تو کہو گے کہ یہ شخص ایک لمحے کے لئے دینی کاموں میں مشغول نہیں ہوتا، اور اگر تم ان کو دینی امور میں مشغول دیکھو تو کہو گے کہ یہ شخص کبھی دنیاوی امور میں مشغول ہوا ہی نہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6471]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں