🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1117. ذِكْرُ أَرْوَى بِنْتِ كُرَيْزٍ الْقُرَشِيَّةِ - رَضِيَ اللهُ عَنْهَا -
سیدہ اروٰی بنت کریز قرشیہ رضی اللہ عنہا کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7089
حدثني أحمد بن محمد بن رُمَيح، حدَّثنا يحيى بن محمد بن صاعد، حدثني أبي قال: خاصمَ ابن أبي الفُرات مولى أسامةَ بن زيدٍ الحسنَ بن أُسامة ونازعَه، فقال له ابن أبي الفُرات في كلامه: يا ابنَ بَرَكةَ، يُريدُ أمَّ أيمن، فقال الحسن: اشْهَدُوا، ورفعَه إلى أبي بكر بن محمد بن عمرو بن حَزْم وهو يومئذٍ قاضي المدينة، وقصَّ عليه القصةَ، فقال أبو بكر لابن أبي الفُرات: ما أردتَ بقولك له: يا ابنَ بركة؟ قال: سمَّيتُها باسمِها، فقال أبو بكر: إنما (1) أردتَ بهذا التصغيرَ بها، وحالُها من الإسلام حالُها، ورسولُ الله ﷺ يقول لها:"يا أمَّهْ" و"يا أمَّ أيمن"، لا أقالَني الله ﷿ إن أقَلتُك، فضربَه سبعينَ سوطًا (2) . ذكرُ أَروى بنت كُرَيز القُرشية ﵂
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6914 - حذفه الذهبي من التلخيص
یحیی بن محمد بن صاعد اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں، محمد بن صاعد بیان کرتے ہیں کہ اسامہ بن زید کے غلام ابن ابی فرات کا حسن بن امیہ کے ساتھ جھگڑا ہو گیا، ابن ابی فرات نے اپنی گفتگو میں اسے کہا: اے ابن برکۃ! تو ام ایمن کا ارادہ رکھتا ہے؟ حسن نے اس بات پر گواہ قائم کئے اور اس کا معاملہ ابوبکر بن محمد بن عمرو بن حزم کے پاس لے گئے، یہ ان دنوں مدینہ منورہ کے قاضی تھے، وہاں جا کر حسن نے پورا قصہ سنایا۔ ابوبکر نے ابن فرات سے کہا: تو نے اس کو یا ابن برکۃ کہا، اس سے تیری کیا مراد تھی؟ انہوں نے کہا: میں نے اس کا اصل نام لیا تھا، ابوبکر نے کہا: تو نے تصغیر کے اس لفظ کے ساتھ ان کا نام لیا ہے، حالانکہ وہ مسلمان ہیں، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو یا امہ اور یا ام ایمن کہا کرتے تھے، اگر میں تیرے قتل کی سزا سنا دوں تو اللہ تعالیٰ اس پر میری پکڑ نہیں فرمائے گا۔ پھر ان کو ستر کوڑوں کی سزا دی گئی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7089]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں