🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1149. ذِكْرُ فَضَائِلِ الْأَنْصَارِ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ
انصار رضی اللہ عنہم کے فضائل کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7144
أخبرني أبو العباس محمد بن أحمد المحبُوبي، حدَّثنا سعيد بن مسعود، حدَّثنا يزيد بن هارون، أخبرنا حمّاد بن سلمة، عن عاصم، عن (4) أبي صالح، عن أبي هريرة، عن النبيِّ ﷺ قال:"إِنَّ الله تعالى اطَّلعَ على (1) أهل بدرٍ، فقال: اعْمَلُوا ما شِئْتُم، فقد غَفَرتُ لكم" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه بهذا اللفظ على اليقين: إنَّ الله اطَّلع عليهم فغَفَرَ لهم، إنما أخرجاه (1) على الظنِّ:"وما يُدريكَ لعلَّ الله اطَّلعَ على أهل بدرٍ؟!". ذكرُ فضائل الأنصار ﵃
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6968 - صحيح
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ نے اہل بدر کو فضیلت بخشی، ان کے بارے میں فرمایا: تم جو چاہو عمل کرو، میں نے تمہیں بخش دیا ہے۔ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو ان الفاظ (ان اللہ اطلع علیہم فغفر لہم) کے ساتھ نقل نہیں کیا۔ (اس حدیث میں اس بات کو ایسے الفاظ کے ساتھ تعبیر کیا گیا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اہل بدر کو یہ سعادت یقینی طور پر مل چکی ہے، جبکہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کی روایت کردہ حدیث میں وما یدریک لعل اللہ تعالیٰ اطلع علی اہل بدر کے الفاظ ہیں، جن میں بدری صحابہ کرام کی حتمی مغفرت کے یقین کی بجائے، ظن غالب اور امید ظاہر کی گئی ہے۔ جیسا کہ کہا گیا ہے تجھے کیا معلوم، ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی مغفرت کر دی ہو ) [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7144]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں