المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
9. اسْتِمَاعُ بَيَانِ الْخَصْمَيْنِ وَاجِبٌ عَلَى الْقَاضِي
قاضی پر دونوں فریقین کا موقف سننا واجب ہے
حدیث نمبر: 7201
أخبرني أبو عَوْن محمد بن أحمد بن ماهان البزَّار (4) بمكة حرسها الله تعالى على الصَّفا، حدثنا محمد بن علي بن زيد، حدثنا سعيد بن منصور، حدثنا شَريك، عن سِماك بن حرب، عن حَنَش، عن علي قال: بَعَثَني رسول الله ﷺ إلى اليمن، فقلتُ: تَبعَثُني إلى قوم ذَوِي أسنانٍ وأنا حَدَثُ السِّنِّ؟! قال:"إذا جلس إليك الخَصْمَانِ، فلا تقضِ لأحدِهما حتى تسمعَ من الآخر كما سمعتَ من الأول". قال عليٌّ: فما زلتُ قاضيًا (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7025 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7025 - صحيح
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یمن بھیجا، میں نے عرض کیا: آپ مجھے ایسے لوگوں کی طرف بھیج رہے ہیں جو بڑی عمر والے (تجربہ کار) ہیں جبکہ میں ابھی نوجوان ہوں؟! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تمہارے پاس دو فریق بیٹھ جائیں تو ایک کے حق میں اس وقت تک فیصلہ نہ کرنا جب تک دوسرے کی بات نہ سن لو جیسے پہلے کی سنی تھی۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس کے بعد میں ہمیشہ (ایک کامیاب) قاضی رہا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَحْكَامِ/حدیث: 7201]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَحْكَامِ/حدیث: 7201]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره، شريك» [ترقيم الرساله 7201] [ترقيم الشركة 7120] [ترقيم العلميه 7025]
الحكم على الحديث: حسن لغيره