الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الصيام کتاب: روزوں کے احکام و مسائل 25. باب الْغِيبَةِ لِلصَّائِمِ باب: روزے میں غیبت کی برائی کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص (روزے کی حالت میں) جھوٹ بولنا، اور برے عمل کرنا نہ چھوڑے تو اللہ تعالیٰ کو حاجت نہیں کہ وہ اپنا کھانا پینا چھوڑ دے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الصوم 8 (1903)، سنن الترمذی/الصوم 16 (707)، سنن ابن ماجہ/الصیام 21 (1689)، (تحفة الأشراف: 14321)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/ الکبری/ الصوم (3246)، مسند احمد (2/452، 505) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روزہ (برائیوں سے بچنے کے لیے) ڈھال ہے، جب تم میں کوئی صائم (روزے سے ہو) تو فحش باتیں نہ کرے، اور نہ نادانی کرے، اگر کوئی آدمی اس سے جھگڑا کرے یا گالی گلوچ کرے تو اس سے کہہ دے کہ میں روزے سے ہوں، میں روزے سے ہوں“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الصوم 2 (1894)، 9 (1904)، سنن النسائی/الصیام 23 (2218)، سنن ابن ماجہ/الصیام 21 (1691)، (تحفة الأشراف: 13817)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الصیام 30 (1151)، سنن الترمذی/الصوم 55 (764)، موطا امام مالک/الصیام 22 (57)، مسند احمد (2/232)، سنن الدارمی/الصوم 50 (1812) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|