🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Our Whatsapp Channel
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

26. باب السِّوَاكِ لِلصَّائِمِ
باب: روزہ دار کے مسواک کرنے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2364
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ. ح وحَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَاكُ وَهُوَ صَائِمٌ"، زَادَ مُسَدَّدٌ: مَا لَا أَعُدُّ وَلَا أُحْصِي.
عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو روزے کی حالت میں مسواک کرتے دیکھا، جسے میں نہ گن سکتا ہوں، نہ شمار کر سکتا ہوں۔ [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2364]
جناب عبید اللہ بن عامر بن ربیعہ اپنے والد (عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مسواک کرتے ہوئے دیکھا، حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے سے تھے۔“ مسدد نے مزید یوں کہا: ”میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بے شمار دفعہ (مسواک کرتے) دیکھا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2364]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن الترمذی/الصوم 28 (725)، (تحفة الأشراف: 5034)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/445، 446) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (اس کے راوی عاصم ضعیف ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (725)
عاصم بن عبيد اللّٰه : ضعيف
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 88

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں