المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
11. إِنَّ اللَّهَ لَعَنَ الْخَمْرَ وَشَارِبَهَا
بے شک اللہ نے شراب اور اس کے پینے والے پر لعنت فرمائی ہے
حدیث نمبر: 7414
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، أخبرنا محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم، أخبرنا ابن وَهْب، أخبرني عبد الرحمن بن شُريح [وابن لَهِيعة والليث بن سعد، عن خالد بن يزيد عن ثابت بن يزيد] (4) الخولاني: أنه كان له عَمٌّ يبيعُ الخمرَ، وكان يتصدَّقُ بثمنه، فنهيتُه عنها فلم يَنتَهِ، فقدمت المدينةَ فلقيتُ ابنَ عباس، فسألتُه عن الخمر وثمنها، فقال: هي حرامٌ، وثمنُها حرامٌ، ثم قال: يا معشرَ أمّة محمد ﷺ، إنه لو كان كتابٌ بعدَ كتابِكم، أو نبي بعد نبيِّكم، لأنزِلَ فيكم كما أُنزلَ فيمن كان قبلكم، ولكن أخَّر ذلك من أمركم إلى يوم القيامة، ولعمري لهو أشدُّ عليكم. قال: فأَبيتُ، ثم لقيتُ عبدَ الله بن عمر، فسألتُه عن ثمن الخمر، فقال: سأخبرك عن الخمر، إنِّي كنتُ عندَ رسول الله ﷺ في المسجد، فبينما هو مُحتَبي حلَّ حُبُوتَه، ثم قال:"مَن كان عندَه من هذا الخمر شيءٌ، فلْيُؤذِنِّي به" فجعل الناسُ يأتونه، فيقول أحدُهم: عندي راويةُ خمر، ويقول الآخر: عندي راويةٌ، ويقول الآخر: عندي زِقٌّ، أو ما شاء الله أن يكون عنده، فقال رسول الله ﷺ:"اجمَعُوه ببقيع كذا وكذا، ثم آذِنُوني"، ففعلوا ثم آذَنُوه، قال: فقمتُ فمَشيتُ وهو متّكئٌ عليَّ، فلَحِقَنا أبو بكر، فأخذني رسول الله ﷺ فجعلني عن يسارِه وجعل أبا بكر مكاني، ثم لحقنا عمر، فأخذني وجعلني عن يسارِه، فمشَى بينَهما حتى إذا وقفَ على الخمرِ قال للناس:"أتعرفون هذه؟" قالوا: نعم يا رسولَ الله، هذه الخمر، قال:"صدقتُم" ثم قال:"إنَّ الله تعالى لعنَ الخمرَ وعاصرَها ومُعتصِرَها، وشاربَها وساقِيَها، وحاملَها والمحمولَة إليه، وبائعَها ومُشتريَها، وأكلَ ثمنِها ثم دعا بسكِّين، فقال:"اشحَذُوها" ففعلوا، ثم أخذَها رسول الله ﷺ يُخَرِّقَ بها الزِّقاق، فقال الناسُ: إِنَّ في هذه الزِّقاق منفعةً، فقال:"أجَلْ، ولكن إنما أفعلُ غضبًا لله لما فيها من سَخَطِه"، فقال عمر: أنا أكَفيكَ يا رسولَ الله، قال:"لا". وبعضهم يزيدُ على بعض في الحديث (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7228 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7228 - صحيح
عبدالرحمن بن شریح خولانی بیان کرتے ہیں کہ ان کا چچا شراب بیچا کرتا تھا، اور اس کے منافع میں سے کچھ رقم صدقہ بھی کیا کرتا تھا، میں نے اس کو اس کام سے منع کیا لیکن وہ باز نہ آیا، میں مدینہ منورہ آیا اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے ملا، میں نے ان سے شراب اور اس کی کمائی کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: شراب بھی حرام ہے اور اس کی کمائی بھی حرام ہے۔ پھر فرمایا: اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے امتیو! اگر تمہاری کتاب کے بعد کوئی کتاب ہوتی یا تمہارے نبی کے بعد کوئی نبی ہوتا تو تمہارے اندر بھی اسی طرح احکام نازل ہوتے جیسے تم سے پہلے لوگوں میں نازل ہوئے، لیکن تمہارا معاملہ قیامت تک کے لئے موخر کر دیا گیا ہے (اب قیامت تک نہ کوئی اور کتاب نازل ہو گی اور نہ کوئی نبی آئے گا)، اور یہ تمہارے اوپر زیادہ سخت ہے۔ آپ فرماتے ہیں: پھر میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا، اور ان سے شراب کی کمائی کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: میں مسجد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر تھا، آپ چادر لپیٹے بیٹھے تھے، آپ نے چادر کو کھولا اور پھر فرمایا، جس کسی کے پاس تھوڑی سی بھی شراب ہو وہ مجھے اطلاع دے، لوگ آ آ کر بتانے لگے، کوئی کہتا: میرے پاس شراب کا ایک مٹکا ہے، دوسرا کہتا ہے: میرے پاس بھی مٹکا ہے، کوئی کہتا: میرے پاس اتنی شراب ہے، الغرض جس کے پاس جو تھا، اس نے آ کر بتا دیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سب اپنی اپنی شراب بقیع میں فلاں جگہ پر جمع کرو اور پھر مجھے بتاؤ، سب نے ایک جگہ پر شراب جمع کی اور آ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع دی۔ راوی کہتے ہیں: میں اٹھ کر چل دیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے ساتھ ٹیک لگائے چل پڑے، سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بھی ہمارے ہمراہ ہو لئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنے بائیں جانب کر لیا اور سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو میری جگہ کر لیا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی ہمارے ساتھ آ گئے، انہوں نے مجھے پکڑ کر اپنے بائیں جانب کر لیا اور خود میرے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان ہو گئے، ہم چلتے چلتے اس (جمع شدہ) شراب کے پاس جا پہنچے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس چیز کو پہچانتے ہو؟ لوگوں نے کہا: جی ہاں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، یہ شراب ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سچ کہہ رہے ہو، پھر فرمایا: اللہ تعالیٰ نے لعنت کی ہے شراب پر، اس کے بنانے والے پر، اس کے بنوانے والے پر، اس کے پینے والے پر، اس کے پلانے والے پر، اس کے اٹھانے والے پر، جس کی طرف اٹھائی گئی اس پر، اس کے بیچنے والے پر، اس کے خریدنے والے پر اور اس کی کمائی کھانے والے پر۔ پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے چھری منگوائی اور فرمایا: اس کو چیر ڈالو، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے اس کو چیز دیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پکڑ کر شراب کے برتن توڑ ڈالے، لوگوں نے کہا: یہ برتن تو کام کے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں، لیکن میں نے اللہ کی رضا مندی کے لئے غصے میں ایسا کیا ہے کیونکہ اس میں اللہ تعالیٰ کی ناراضگی ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ کی طرف سے یہ کام میں کر دیتا ہوں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ اس حدیث میں بعض راویوں نے دیگر بعض کی بہ نسبت الفاظ زیادہ بیان کئے ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 7414]
حدیث نمبر: 7415
حدثنا أبو العباس، أخبرنا محمد بن عبد الله، أخبرنا ابن وهب، أخبرني مالك بن خَيْر الزَّبَادِي، أَنَّ مالك بن سعد التُّجيبي حدثه، أنه سمع عبدَ الله بن عباس يقول: إنَّ رسول الله ﷺ أتاه جبريلُ ﵇ فقال:"يا محمدُ، إِنَّ الله لعنَ الخمرَ وعاصرَها ومُعتصِرَها، وحاملَها والمحمولةَ إليه، وشاربَها وبائعَها ومُبتاعَها، وساقيَها ومُسقَاها" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7229 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7229 - صحيح
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سیدنا جبریل امین علیہ السلام آئے اور کہا: اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ نے شراب پر، اس کے بنانے والے پر، اس کے بنوانے والے پر، اس کے لانے والے پر، منگوانے والے پر، پینے والے پر، پلانے والے پر، بیچنے والے پر اور خریدنے والے پر لعنت کی ہے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 7415]