كتاب الصيام کتاب: روزوں کے احکام و مسائل 35. باب كَرَاهِيَتِهِ لِلشَّابِّ باب: جوان شخص کے لیے بیوی سے مباشرت کی کراہت کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روزہ دار کے بیوی سے چمٹ کر سونے کے متعلق پوچھا، آپ نے اس کو اس کی اجازت دی، اور ایک دوسرا شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے بھی اسی سلسلہ میں آپ سے پوچھا تو اس کو منع کر دیا، جس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت دی تھی، وہ بوڑھا تھا اور جسے منع فرمایا تھا وہ جوان تھا۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 12198) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
|