🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

7. الْغُلَامُ مُرْتَهَنٌ بِعَقِيقَتِهِ .
بچہ اپنے عقیقے کے عوض گروی ہوتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7777
حدثنا أبو بكر محمد بن أحمد بن بالويه، حدثنا الحسين بن الفضل البَجَلي وإسحاق بن الحسن (1) الحَرْبي، قالا: حدثنا عفّان بن مسلم، حدثنا يحيى ابن زُرَارة بن كَريم السَّهْمي، حدثني أبي، عن جدِّه الحارث بن عمرو السَّهْمي قال: رأيتُ رسولَ الله ﷺ فقلتُ: استغفِرْ لي، فقال:"غَفَرَ اللهُ لكم". قلتُ له ذلك مرةً أو مرتين، فقال رجلٌ: يا رسولَ الله، ما تَرَى في العَتائرِ والفَرائع؟ فقال رسول الله ﷺ:"مَن شَاء عَتَرَ ومَن شاء لم يَعتِرْ، ومَن شاء فَرَّعَ ومَن شاء لم يُفرِّعْ، وفي الشاة أُضحيَّتُها" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، فإنَّ الحارث بن عمرو السَّهمي صحابي مشهور، وولدُه بالبصرة مشهورون. وقد حدَّث عبد الرحمن بن مَهدي وسَلْم بن قُتيبة وغيرهم عن يحيى بن زُرَارة، وقد اتفق الشيخانِ ﵄ على الزُّهْري (3) عن سعيد بن المسيّب عن أبي هريرة، أنَّ رسول الله ﷺ قال:"لا فَرَعَ ولا عَتِيرةَ" (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7586 - صحيح على شرط البخاري ومسلم
حارث بن عمرو سہمی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا اور عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے لیے مغفرت کی دعا فرمائیے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے مغفرت کی دعا فرما دی۔ میں نے ایک یا دو مرتبہ مزید حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی دعا کروائی، اسی اثناء میں ایک شخص بولا، کہنے لگا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عتیرہ اور فرع کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو چاہے، عتیرہ ذبح کر لے اور جو چاہے، نہ کرے، جو چاہے، فرع ذبح کر لے اور جو چاہے نہ کرے اور بکری میں تمہاری قربانی ہے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ حارث بن عمرو سہمی رضی اللہ عنہ مشہور صحابی ہیں، ان کی اولادیں بصرہ میں مشہور ہیں۔ اور عبدالرحمن بن مہدی بن قتیبہ اور دیگر محدثین نے یحیی بن زرارہ سے حدیث روایت کی ہے۔ جبکہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے سعید زہری کے واسطے سے سیدنا سعید بن مسیب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا یہ ارشاد نقل کیا ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا: نہ کوئی فرع ہے اور نہ کوئی عتیرہ (اس حکم سے فرع اور عتیرہ کے احکام منسوخ ہو گئے۔) [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الذَّبَائِحِ/حدیث: 7777]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں