🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

21. الْكَيِّسُ مَنْ دَانَ نَفْسَهُ .
عقل مند وہ ہے جو اپنے نفس کا محاسبہ کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7830
حَدَّثَنَا أبو بكر محمد بن داود بن سليمان الزاهد، حَدَّثَنَا الحسن بن أحمد بن الليث، حَدَّثَنَا أحمد بن [أبي] سُرَيج (1) ، أخبرنا عمر (2) بن يونس اليَمَامي، حَدَّثَنَا يحيى بن شُعْبة بن يزيد، حدثني إسحاق بن عبد الله بن أبي طلحة الأنصاري، عن أبيه، عن جدِّه، قال: قال رسول الله ﷺ:"مَن قال: لا إله إلَّا اللهُ، دخلَ الجنَّةَ - أو وَجَبَتْ له الجنَّةُ -. ومَن قال: سبحانَ الله وبحمدِه مئةَ [مرّة، كَتَبَ اللهُ له مئةَ] (3) ألفَ حسنةٍ وأربعًا وعشرين ألفَ حسنةً" قالوا: يا رسولَ الله، إذًا لا يَهلِكَ منا أحدٌ! قال:"بلى إنَّ أحدَكم لَيجيءُ بالحسناتِ لو وُضِعتْ على جبلٍ أثقَلَته، ثم [تجيءُ] (4) النِّعَمُ فتذهبُ بتلك، ثم يتطاولُ الربُّ بعد ذلك برحمتِه" (5) .
هذا حديث صحيح الإسناد، شاهدٌ لحديث سليمان بن هَرِم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7638 - صحيح
اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ انصاری اپنے والد سے، وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے لا الہ الا اللہ کہا، وہ جتنی ہے اور اس کے لیے جنت ثابت ہو چکی ہے۔ اور جس نے سبحان اللہ و بحمدہ 100 مرتبہ پڑھا، اس کے لیے 1024 نیکیاں لکھے گا۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: تب تو ہم میں سے کوئی بھی ہلاک نہیں ہو گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، تم میں سے کوئی آدمی اتنی نیکیاں لے کر آئے گا کہ اگر وہ پہاڑ پر رکھی جائیں تو اس کو بھی بھاری لگیں، پھر وہ سب نیکیاں نعمتوں کے بدلے میں پوری ہو جائیں گی۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے لوگوں پر کرم فرمائے گا۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ یہ حدیث سلیمان بن ہرم کی حدیث کی شاہد ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّوْبَةِ وَالْإِنَابَةِ/حدیث: 7830]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7831
أخبرنا أبو العباس السَّيَّاري، حَدَّثَنَا أبو المُوجَّه، أخبرنا عَبْدان، أخبرنا عبد الله، أخبرنا أبو بكر بن أبي مريم الغسَّاني، عن ضَمْرة بن حَبيب، عن شدَّاد بن أَوس قال: قال رسول الله ﷺ:"الكَيِّسُ مَن دانَ نفسَه وعَمِلَ لما بعدَ الموت، والعاجزُ من أتْبعَ نفسَه هواها، وتَمَنَّى على الله ﷿" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7639 - صحيح
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عقلمند وہ ہے جس نے اپنے آپ کو نیک کیا اور موت کے بعد کے لیے اچھے عمل کیے۔ اور عاجز وہ شخص ہے جو نفسانی خواہشات کی پیروی میں لگا رہا اور اللہ تعالیٰ پر امیدیں لگائے رہا۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّوْبَةِ وَالْإِنَابَةِ/حدیث: 7831]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں