كتاب الصيام کتاب: روزوں کے احکام و مسائل 59. باب فِي صَوْمِ سِتَّةِ أَيَّامٍ مِنْ شَوَّالٍ باب: شوال کے چھ روزوں کا بیان۔
ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے رمضان کے روزے رکھے اور اس کے بعد چھ روزے شوال کے رکھے تو گویا اس نے پورے سال کے روزے رکھے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الصیام 29 (1164)، سنن الترمذی/الصوم 53 (759)، سنن ابن ماجہ/الصیام 33 (1716)، (تحفة الأشراف: 3482)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/417، 419)، سنن الدارمی/الصوم 44 (1795) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|