المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
8. رُؤْيَا رَجُلٍ مِيزَانًا نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ
ایک شخص کا خواب کہ آسمان سے ایک ترازو نازل ہوا
حدیث نمبر: 8388
أخبرني إسماعيل بن محمد بن الفَضْل الشَّعْراني، حدَّثنا جَدِّي، حدَّثنا عبد الله بن صالح، حدثني الليث، عن خالد بن يزيد، عن سعيد بن أبي هلال، عن عطاء، أن جابر بن عبد الله الأنصاري قال: خَرَجَ إلينا رسول الله ﷺ يومًا فقال:"إني رأيتُ في المنام كأنَّ جبريلَ عند رأسي، وميكائيلَ عند رِجليَّ، يقول أحدُهُما لصاحبه: اضربْ له مَثَلًا، فقال: اسمَعْ سَمِعَت أذنُك، واعقِلْ عَقَلَ قلبُك: مَثَلُك ومَثَلُ أُمَّتِك كمَثَل مَلِكٍ اتَّخَذ دارًا، ثم بَنَى فيها بيتًا، ثم جعل فيها مائدةً، ثم بَعَث رسولًا يدعو الناسَ إلى طعامِه، فمنهم من أجاب الرسولَ ومنهم من تَرَكه؛ والله: هو المَلِكُ، والدارُ: الإسلامُ، والبيتُ: الجنّةُ، وأنت يا محمدُ رسولٌ، من أجابك دَخَل الجنّة، ومن دخل الجنة أَكل ما فيها" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8188 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8188 - صحيح
سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، اور فرمایا: میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ جبریل امین علیہ السلام میرے سر کی طرف کھڑے ہیں، سیدنا میکائیل علیہ السلام میرے قدموں کی جانب کھڑے ہیں، ان میں سے ایک، دوسرے سے کہہ رہا ہے: اس کی کوئی مثال بیان کرو، اس نے کہا: غور سے سنو اور دل سے سمجھو، اس کی مثال اور اس کی امت کی مثال ایسے ہے، جیسے کسی بادشاہ نے ایک محل تعمیر کروایا، پھر اس میں ایک کمرہ بنایا، پھر اس میں دسترخوان تیار کروایا، پھر اس نے ایک قاصد بھیجا تاکہ وہ لوگوں کو کھانے کی دعوت دے کر آئے، کچھ لوگوں نے اس کی دعوت کو قبول کر لیا اور کچھ لوگوں نے انکار کر دیا۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ بادشاہ ہے، اور ” محل “ اسلام ہے،” کمرہ “ جنت ہے، اور اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ اللہ تعالیٰ کی جانب سے قاصد ہیں، جس نے آپ کی بات مان لی وہ جنت میں جائے گا اور وہاں کی نعمتیں کھائے گا۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ تَعْبِيرِ الرُّؤْيَا/حدیث: 8388]