سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
72. باب النِّيَّةِ فِي الصِّيَامِ
باب: روزے کی نیت کا بیان۔
حدیث نمبر: 2454
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، حَدَّثَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ وَيَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَزْمٍ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ حَفْصَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ لَمْ يُجْمِعِ الصِّيَامَ قَبْلَ الْفَجْرِ، فَلَا صِيَامَ لَهُ". قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَاهُ اللَّيْثُ، وَإِسْحَاقُ بْنُ حَازِمٍ، أيضا جميعا عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، مِثْلَهُ، وَوَقَفَهُ عَلَى حَفْصَةَ مَعْمَرٌوَالزُّبَيْدِيُّ وَابْنُ عُيَيْنَةَ وَيُونُسُ الْأَيْلِيُّ، كُلُّهُمْ عَنْ الزُّهْرِيِّ.
ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے فجر ہونے سے پہلے روزے کی نیت نہ کی اس کا روزہ نہیں ہو گا“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسے لیث اور اسحاق بن حازم نے عبداللہ بن ابی بکر سے اسی کے مثل (یعنی مرفوعاً) روایت کیا ہے، اور اسے معمر، زبیدی، ابن عیینہ اور یونس ایلی نے ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا پر موقوف کیا ہے، یہ سارے لوگ زہری سے روایت کرتے ہیں۔ [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2454]
ام المؤمنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے فجر سے پہلے روزے کی نیت نہ کی تو اس کا روزہ درست نہ ہو گا۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ روایت امام لیث اور اسحاق بن حازم نے بھی عبداللہ بن ابی بکر سے اسی کے مثل مرفوعاً روایت کی ہے اور معمر، زبیدی، ابن عیینہ اور یونس الایلی بواسطہ زہری، سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے موقوفاً روایت کرتے ہیں۔“ [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2454]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الصوم 33 (730)، سنن النسائی/الصیام 39 (2333)، سنن ابن ماجہ/الصیام 26 (1700)، (تحفة الأشراف: 15802)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الصیام 2 (5)، مسند احمد (6/278)، سنن الدارمی/الصوم 10(1740) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (730) نسائي (2333) ابن ماجه (1700)
ابن شھاب الزھري مدلس وعنعن
و الموقوف صحيح
انظر سنن النسائي (2338،2345)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 90
إسناده ضعيف
ترمذي (730) نسائي (2333) ابن ماجه (1700)
ابن شھاب الزھري مدلس وعنعن
و الموقوف صحيح
انظر سنن النسائي (2338،2345)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 90