المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
25. جُعِلَتْ فِي هَذِهِ الْأُمَّةِ خَمْسُ فِتَنٍ
اس امت میں پانچ بڑے فتنے رکھے گئے ہیں
حدیث نمبر: 8553
حدثني علي بن حَمْشَاذَ العَدْل، حدثنا محمد بن المغيرة الهمذاني، حدثنا القاسم بن الحَكَم العُرَني، حدثنا سليمان بن أبي سليمان، حدثنا يحيى بن أبي كَثير، عن أبي سَلَمة، عن أبي هريرة، عن النبي الله ﷺ قال:"والذي بعثني بالحقِّ، لا تنقضي هذه الدنيا حتى يقعَ بهم الخسفُ والمسخُ والقَذْفُ" قالوا: ومتى ذلك يا نبي الله بأبي أنت وأمّي؟ قال:"إذا رأيتَ النساء قد رَكِبنَ السُّروج، وكَثُرَت القَيْناتُ، وشُهِدَ شهاداتُ الزُّور، وشَرِبَ المصلُّون (1) في آنية أهل الشِّرك الذهب والفضةِ، واستغنى الرّجالُ بالرجال، والنساءُ بالنساء، فاستذفِروا واستَعِدُّوا" وقال هكذا بيده؛ وسَتَرَ وجهه (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8349 - سليمان هو اليمامي ضعفوه والخبر منكر
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8349 - سليمان هو اليمامي ضعفوه والخبر منكر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس ذات کی قسم! جس نے مجھے حق کے ساتھ بھیجا ہے، یہ دنیا ختم نہیں ہو گی حتی کہ ان میں دھنسنا اور شکلیں تبدیل ہونا اور تہمتیں لگانے جیسے واقعات رونما ہوں گے، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے پوچھا: یا نبی اللہ ہمارے ماں باپ آپ پر قربان ہو جائیں! یہ کب ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم دیکھو کہ عورتیں سواریاں چلا رہی ہیں، اور گانے والیوں کی کثرت ہو گی، جھوٹی گواہیاں عام ہوں گی، مسلمان مشرکوں کے برتنوں یعنی سونے اور چاندی کے برتنوں میں مشروبات پئیں گے، مرد، مردوں سے اپنی لذت پوری کریں گے اور عورت، عورت سے اپنا کام چلائے گی، ان کو خود سے دور رکھنا، اور ان سے بچنے کے لئے تیار رہنا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا چہرا چھپاتے ہوئے فرمایا: یوں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8553]
حدیث نمبر: 8554
أخبرني محمد بن علي بن عبد الحميد الصنعاني بمكة، حدثنا إسحاق بن إبراهيم، أخبرنا عبد الرزاق، أخبرنا مَعمَر، عن طارق بن شهاب (3) ، عن مُنذِر الثَّوري، عن عاصم بن ضَمْرة، عن علي قال: جُعِلَت في هذه الأُمّة خمس فتنِ: فتنةٌ عامَّةٌ، ثم فتنةٌ خاصةٌ، ثم فتنةُ عامةٍ، ثم فتنةُ خاصة، ثم تأتي الفتنة العمياءُ الصَّمّاء المُطبقةُ التي يصير الناس فيها كالأنعام (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8350 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8350 - صحيح
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس امت میں پانچ فتنے آئیں گے ایک فتنہ عام ہو گا، پھر ایک فتنہ خاص ہو گا، پھر ایک فتنہ عام ہو گا، پھر ایک فتنہ خاص ہو گا پھر ایک اندھا، بہرا اور گونگا فتنہ آئے گا اور اس فتنے میں لوگ جانوروں جیسے ہو جائیں گے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8554]