سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
77. باب مَا يَقُولُ الصَّائِمُ إِذَا دُعِيَ إِلَى الطَّعَامِ
باب: جب روزہ دار کو کھانے کی دعوت دی جائے تو کیا جواب دے؟
حدیث نمبر: 2461
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا دُعِيَ أَحَدُكُمْ إِلَى طَعَامٍ وَهُوَ صَائِمٌ، فَلْيَقُلْ: إِنِّي صَائِمٌ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو کھانے کی دعوت دی جائے اور وہ روزے سے ہو تو اسے کہنا چاہیئے کہ میں روزے سے ہوں“۔ [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2461]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو کھانے میں بلایا جائے اور اس نے روزہ رکھا ہوا ہو تو کہہ دے کہ میں روزے سے ہوں۔“ [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2461]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/ الصیام 28 (1150)، سنن الترمذی/الصوم 64 (781)، سنن ابن ماجہ/الصیام 47 (1750)، (تحفة الأشراف: 13671)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/242)، دی/المناسک 31 (1778) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (1150)