كتاب الصيام کتاب: روزوں کے احکام و مسائل 79. باب أَيْنَ يَكُونُ الاِعْتِكَافُ باب: اعتکاف کس جگہ کرنا چاہئے؟
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف کرتے تھے۔ نافع کا بیان ہے کہ عبداللہ بن عمر نے مجھے مسجد کے اندر وہ جگہ دکھائی جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اعتکاف کیا کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الاعتکاف 1 (2025) (دون قولہ: قال نافع۔۔۔)، صحیح مسلم/الاعتکاف 1 (1771)، سنن ابن ماجہ/الصیام 61 (1773)، (تحفة الأشراف: 8536)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/133) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح م خ دون قول نافع وقد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر رمضان میں دس دن اعتکاف کرتے تھے، لیکن جس سال آپ کا انتقال ہوا اس سال آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیس دن کا اعتکاف کیا۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الاعتکاف 17 (2044)، فضائل القرآن 7 (4998)، سنن ابن ماجہ/الصیام 58 (1769)، (تحفة الأشراف: 12844)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/281، 336، 355، 410)، سنن الدارمی/الصوم 55 (1820) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
|