🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

12. بَابُ غَسْلِ الْبَوْلِ مِنَ الْمَسْجِدِ
مسجد سے پیشاب دھونے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ: بَالَ أَعْرَابِيٌّ فِي الْمَسْجِدِ، فَعَجِلَ النَّاسُ إِلَيْهِ، فَنَهَاهُمْ عَنْهُ، وَقَالَ:"صُبُّوا عَلَيْهِ دَلْوًا مِنْ مَاءٍ"  .
انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں: ایک اعرابی نے مسجد میں پیشاب کیا لوگوں نے اس کی طرف جلدی کی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو روکا اور فرمایا: ”پیشاب پر پانی کا ایک ڈول ڈال دو۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 21]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: الوضوء، باب صب الماء على البول في المسجد (221)، ومسلم: الطهارة، باب وجوب غسل البول وغيره من النجاسات إذا حصلت في المسجد (284).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 22
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: دَخَلَ أَعْرَابِيٌّ الْمَسْجِدَ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ ارْحَمْنِي وَمُحَمَّدًا، وَلَا تَرْحَمْ مَعَنَا أَحَدًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"لَقَدْ تَحَجَّرَتْ وَاسِعًا"، قَالَ: فَمَا لَبِثَ أَنْ بَالَ فِي نَاحِيَةِ الْمَسْجِدِ فَكَأَنَّهُمْ عَجِلُوا عَلَيْهِ، فَنَهَاهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ أَمَرَ بِذَنُوبٍ مِنْ مَاءٍ، أَوْ سَجْلٍ مِنْ مَاءٍ فَأُهْرِيقَ عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"عَلِّمُوا وَيَسِّرُوا وَلَا تُعَسِّرُوا"  . أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الْوُضُوءِ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، بیان فرماتے ہیں ایک اعرابی مسجد میں داخل ہوا اور اس نے کہا: ”اے اللہ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور مجھ پر رحم کر اور ہمارے علاوہ کسی پر رحم نہ کر“، (یہ سن کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نے (اللہ کی) وسیع (رحمت) کو محدود کر دیا۔“ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں تھوڑی دیر بعد اس نے مسجد کے ایک کونے میں پیشاب کیا اور لوگوں نے اس (کو ہٹانے) کے لیے جلدی کی۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو روکا پھر ایک پانی کے ٹب یا ڈول کا حکم دیا، وہ اس پیشاب پر بہا دیا گیا، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سکھاؤ اور نرمی کرو، سختی نہ کرو۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 22]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي: الطهارة، باب ما جاء في البول يصيب الأرض: (147) - وقال: ”حسن صحيح“، وأبو داود: الطهارة، باب الأرض يصيبها البول (380) - وصححه ابن الجارود: (141) وابن خزيمة: (298).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں