سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. باب فِي رُكُوبِ الْبَحْرِ فِي الْغَزْوِ
باب: جہاد کے لیے سمندر کے سفر کا بیان۔
حدیث نمبر: 2489
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ زَكَرِيَّا، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ بِشْرٍ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَرْكَبُ الْبَحْرَ إِلَّا حَاجٌّ أَوْ مُعْتَمِرٌ أَوْ غَازٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَإِنَّ تَحْتَ الْبَحْرِ نَارًا وَتَحْتَ النَّارِ بَحْرًا".
عبداللہ بن عمر و رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سمندر کا سفر نہ کرے مگر حج کرنے والا، یا عمرہ کرنے والا، یا اللہ کے راستہ میں جہاد کرنے والا کیونکہ سمندر کے نیچے آگ ہے اور اس آگ کے نیچے سمندر ہے“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْجِهَادِ/حدیث: 2489]
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حج، عمرہ یا جہاد فی سبیل اللہ کی غرض کے سوا سمندری سفر نہ کیا جائے، بلاشبہ سمندر کے نیچے آگ ہے اور آگ کے نیچے سمندر ہے۔“ [سنن ابي داود/كِتَاب الْجِهَادِ/حدیث: 2489]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 8609) (ضعیف)» (اس کے راوی بشر اور بشیر دونوں مجہول ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
بشير بن مسلم مجهول (تق : 721)
والحديث ضعفه البخاري وعبدالحق وابن الملقن وغيرھم
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 92
إسناده ضعيف
بشير بن مسلم مجهول (تق : 721)
والحديث ضعفه البخاري وعبدالحق وابن الملقن وغيرھم
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 92