🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

36. بَابٌ مِنْهُ فِي الْمُوَالاةِ
وضو میں پے در پے (بغیر وقفے کے) اعضاء دھونے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 81
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ تَوَضَّأَ بِالسُّوقِ فَغَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ، ثُمَّ دُعِيَ لِجِنَازَةٍ فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ لِيُصَلِّيَ عَلَيْهَا، فَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ، ثُمَّ صَلَّى عَلَيْهَا.  
نافع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بازار میں وضو کیا، اپنے چہرے اور ہاتھوں کو دھویا، پھر اپنے سر کا مسح کیا، پھر انہیں جنازہ کے لیے بلایا گیا، وہ مسجد میں نماز جنازہ پڑھنے کے لیے داخل ہوئے تو موزوں پر مسح کیا، پھر نماز جنازہ پڑھی۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 81]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق برقم (78).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 82
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّهُ بَالَ فِي السُّوقِ فَتَوَضَّأَ وَغَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ،  ثُمَّ دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَدُعِيَ لِجِنَازَةٍ، فَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ، ثُمَّ صَلَّى. أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الْوُضُوءِ وَالثَّانِيَ مِنْ كِتَابِ اخْتِلَافِ مَالِكٍ وَالشَّافِعِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا.
نافع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ عبد اللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے بازار میں پیشاب کیا اور اپنے چہرے اور ہاتھوں کو دھویا، پھر اپنے سر کا مسح کیا، پھر مسجد میں داخل ہوئے، وہ جنازہ کے لیے بلائے گئے تو آپ نے موزوں پر مسح کیا اور نماز جنازہ پڑھی۔ موزوں کے ساتھ ساتھ جرابوں پر بھی مسح جائز ہے۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 82]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق برقم (78).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں