🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

89. بَابٌ فِي صَلَاةِ الْخَوْفِ
صلاۃ الخوف (خوف کی نماز) کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 368
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الثِّقَةُ ابْنُ عُلَيَّةَ، أَوْ غَيْرُهُ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ جَابِرٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ صَلَاةَ الظُّهْرِ فِي الْخَوْفِ بِبَطْنِ نَخْلٍ، فَصَلَّى بِطَائِفَةٍ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ ثُمَّ جَاءَ طَائِفَةٌ أُخْرَى فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ.  
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بطن نخل (مدینہ کے قریب بستی) مقام پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو خوف میں ظہر کی نماز پڑھائی۔ ایک گروہ کو دو رکعتیں پڑھائیں پھر سلام پھیرا، پھر دوسرا گروہ آیا انہیں بھی دو رکعتیں پڑھائیں پھر سلام پھیرا۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 368]
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي: صلاة الخوف (1555) وصححه ابن خزيمة (1353).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 369
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ، عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ، عَمَّنْ، صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ ذَاتِ الرِّقَاعِ صَلَاةَ الْخَوْفِ أَنَّ طَائِفَةً صَلَّتْ مَعَهُ، وَطَائِفَةً صَلَّتْ مَعَهُ وِجَاهَ الْعَدُوِّ، فَصَلَّى بِالَّذِينَ مَعَهُ ثُمَّ ثَبَتَ قَائِمًا وَأَتَمُّوا لِأَنْفُسِهِمْ، ثُمَّ انْصَرَفُوا فَصَفُّوا وِجَاهَ الْعَدُوِّ، وَجَاءَتِ الطَّائِفَةُ الْأُخْرَى فَصَلَّى بِهِمُ الرَّكْعَةَ الَّتِي بَقِيَتْ عَلَيْهِ ثُمَّ ثَبَتَ جَالِسًا وَأَتَمُّوا لِأَنْفُسِهِمْ ثُمَّ سَلَّمَ بِهِمْ.  
صالح بن خوات رحمہ اللہ نے ایسے شخص سے روایت کیا، جس نے ذات الرقاع کے دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز خوف پڑھی تھی۔ (اس شخص نے بیان کیا) کہ ایک گروہ نے آپ کے ساتھ نماز کے لیے صف بندی کی اور ایک گروہ دشمن کے مقابلہ کے لیے اس کے روبرو صف بستہ ہو گیا۔ آپ نے ان لوگوں کو جو آپ کے ساتھ صف باندھ کر کھڑے تھے ایک رکعت پڑھائی اور آپ سیدھے کھڑے رہے، انہوں نے اپنے طور پر باقی نماز مکمل کی اور چلے گئے، جا کر دشمن کے سامنے صف باندھ لی۔ پھر دوسرا گروہ آیا، آپ نے اسے باقی اپنی ایک رکعت پڑھائی اور بیٹھے رہے، انہوں نے اس دوران اپنی باقی نماز پوری کر لی۔ پھر آپ نے ان کے ساتھ سلام پھیرا۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 369]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: المغازي، باب غزوة ذات الرقاع (4129) ومسلم: صلاة المسافرين، باب صلاة الخوف (842).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 370
قَالَ: وَأَخْبَرَنَا مَنْ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ يَذْكُرُ، عَنْ أَخِيهِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ خَوَّاتِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ النَّبِيِّ [ ص: 338 ] صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَ مَعْنَاهُ لَا يُخَالِفُهُ. أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الْإِمَامَةِ وَالثَّانِيَ وَالثَّالِثَ مِنَ الْجُزْءِ الثَّانِي مِنَ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ.
ایک دوسری سند سے خوات بن جبیر نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے اسی سابقہ حدیث کے ہم معنی، جو پہلی کے خلاف نہیں۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 370]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لكن الحديث صحيح: انظر الحديث الذي تقدم قبله برقم (369) - أخرجه البيهقي في معرفة السنن والآثار (1828) وابن خزيمة (1360).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں