🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

8. بَابُ وَقْتِ الْأَذَانِ لِلْجُمُعَةِ
جمعہ کی اذان کے وقت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 424
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الثِّقَةُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ: أَنَّ الْأَذَانَ كَانَ أَوَّلُهُ لِلْجُمُعَةِ حِينَ يَجْلِسُ الْإِمَامُ عَلَى الْمِنْبَرِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ، فَلَمَّا كَانَ خِلَافَةُ عُثْمَانَ كَثُرَ النَّاسُ أَمَرَ عُثْمَانُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِأَذَانٍ ثَانٍ فَأَذَّنَ بِهِ، فَثَبَتَ الْأَمْرُ عَلَى ذَلِكَ، وَكَانَ عَطَاءٌ يُنْكِرُ أَنْ يَكُونَ أَحْدَثَهُ عُثْمَانُ وَيَقُولُ: أَحْدَثَهُ مُعَاوِيَةُ،  وَاللَّهُ أَعْلَمُ. أَخْرَجَهُ مِنْ كِتَابِ إِيجَابِ الْجُمُعَةِ.
سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما کے زمانے میں جمعہ کی پہلی اذان اس وقت دی جاتی تھی جب امام خطبہ کے لیے منبر پر بیٹھتا۔ لیکن جب عثمان رضی اللہ عنہ کے زمانے میں لوگوں کی کثرت ہوگئی تو انہوں نے دوسری اذان کا حکم دیا، تو یہ اذان کہی، پھر اسی طرح سلسلہ چلتا رہا۔ عطاء رحمہ اللہ اس بات کا انکار کرتے ہیں کہ یہ (دوسری اذان والا) کام عثمان رضی اللہ عنہ نے کیا بلکہ وہ کہتے ہیں، یہ کام معاویہ رضی اللہ عنہ نے سب سے پہلے کیا۔ اور بہتر علم اللہ ہی کے پاس ہے۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الجُمُعَةِ/حدیث: 424]
تخریج الحدیث: «اخرجہ البخاری، الجمعۃ، باب التأذین عند الخطبۃ (916)، (912)، (913)، (915).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں