مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابُ صَلَاةِ رَكْعَتَيِ الْمَسْجِدِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ
امام کے خطبہ دینے کے دوران مسجد کی دو رکعتیں پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 431
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: دَخَلَ رَجُلٌ يَوْمَ الْجُمُعَةِ الْمَسْجِدَ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ، فَقَالَ لَهُ:"أَصَلَّيْتَ؟" قَالَ: لَا، قَالَ:"فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ" .
جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن خطبہ دے رہے تھے کہ ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: ”کیا تو نے نماز پڑھی؟“ اس نے کہا: ”نہیں“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو رکعت (تحیۃ المسجد) پڑھو۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الجُمُعَةِ/حدیث: 431]
تخریج الحدیث: «اخرجہ البخاری، الجمعۃ، باب من جاء والامام یخطب صلی رکعتین خفیفتین (931) ومسلم، الجمعۃ، باب التحیہ والإمام یخطب (875).»
حدیث نمبر: 432
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ. وَزَادَ فِي حَدِيثِ جَابِرٍ: وَهُوَ سُلَيْكٌ الْغَطَفَانِيُّ.
ایک اور سند سے جابر رضی اللہ عنہ کے واسطہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح مروی ہے، اس حدیثِ جابر میں یہ زیادتی ہے کہ وہ (داخل ہونے والے) سلیک الغطفانی رضی اللہ عنہ تھے۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الجُمُعَةِ/حدیث: 432]
تخریج الحدیث: «اخرجہ مسلم، الجمعۃ، باب التحیہ والإمام یخطب (875).»
حدیث نمبر: 433
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ عِيَاضٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي [ ص: 22 ] سَرْحٍ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ جَاءَ وَمَرْوَانُ يَخْطُبُ فَقَامَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، فَجَاءَ إِلَيْهِ الْأَحْرَاسُ لِيُجْلِسُوهُ، فَأَبَى أَنْ يَجْلِسَ حَتَّى صَلَّى رَكْعَتَيْنِ، فَلَمَّا قَضَيْنَا الصَّلَاةَ أَتَيْنَاهُ، فَقُلْنَا: يَا أَبَا سَعِيدٍ، كَادَ هَؤُلَاءِ أَنْ يَفْعَلُوا بِكَ، فَقَالَ: مَا كُنْتُ لَأَدَعَهَا لِشَيْءٍ بَعْدَ شَيْءٍ رَأَيْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَاءَ رَجُلٌ وَهُوَ يَخْطُبُ فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ بِهَيْئَةٍ بَذَّةٍ، فَقَالَ:"أَصَلَّيْتَ"؟ قَالَ: لَا، قَالَ:"فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ"، قَالَ: ثُمَّ حَثَّ النَّاسَ عَلَى الصَّدَقَةِ، فَأَلْقَوْا ثِيَابًا فَأَعْطَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهَا الرَّجُلَ ثَوْبَيْنِ. فَلَمَّا كَانَتِ الْجُمُعَةُ الْأُخْرَى جَاءَ الرَّجُلُ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"أَصَلَّيْتَ"؟ قَالَ: لَا، قَالَ:"فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ"، ثُمَّ حَثَّ النَّاسَ عَلَى الصَّدَقَةِ يَعْنِي: فَطَرَحَ، يَعْنِي: ذَلِكَ الرَّجُلُ أَحَدَ ثَوْبَيْهِ فَصَاحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ:"خُذْهُ خُذْهُ"، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"انْظُرُوا إِلَى هَذَا جَاءَ تِلْكَ الْجُمُعَةَ بِهَيْئَةٍ بَذَّةٍ فَأَمَرْتُ النَّاسَ بِالصَّدَقَةِ فَطَرَحُوا ثِيَابًا فَأَعْطَيْتُهُ مِنْهَا ثَوْبَيْنِ فَلَمَّا جَاءَتِ الْجُمُعَةُ أَمَرْتُ النَّاسَ بِالصَّدَقَةِ فَجَاءَ فَأَلْقَى أَحَدَ ثَوْبَيْهِ". أَخْرَجَ الثَّلَاثَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ إِيجَابِ الْجُمُعَةِ.
عبداللہ بن سعد بن ابی سرح رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے ابوسعید الخدری رضی اللہ عنہ کو دیکھا وہ آئے جبکہ مروان کھڑا خطبہ دے رہا تھا تو انہوں نے دو رکعتیں پڑھیں، پولیس والے ان کو بٹھانے کے لیے آئے، تو انہوں نے بیٹھنے سے انکار کر دیا یہاں تک کہ دو رکعتیں مکمل پڑھ لیں۔ جب ہم نے نماز مکمل کی تو ہم ان کے پاس آئے۔ ہم نے کہا: ”اے ابوسعید! قریب تھا کہ یہ لوگ آپ کے ساتھ زیادتی کرتے“، تو ابوسعید الخدری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے جو عمل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دیکھا اسے کسی اور وجہ سے نہیں چھوڑ سکتا۔ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ خطبہ دے رہے تھے کہ پراگندہ حالت والا ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: ”کیا تو نے (تحیۃ المسجد) پڑھی؟“ اس نے کہا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو رکعتیں پڑھ“۔ ابوسعید الخدری رضی اللہ عنہ نے کہا: پھر لوگوں کو صدقہ کی ترغیب دلائی تو انہوں نے کپڑے (صدقہ میں) دیے۔ ان کپڑوں میں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آدمی کو دو کپڑے دیے۔ جب دوسرا جمعہ آیا، وہ آدمی پھر آیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کہا: ”کیا تو نے نماز پڑھی؟“ اس نے کہا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو رکعتیں پڑھو“۔ پھر لوگوں کو صدقہ کی ترغیب دلائی تو اس آدمی نے بھی اپنا ایک کپڑا اتار کر بطور صدقہ پھینک دیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پکارا اور فرمایا: ”اس کو اٹھا لے، اس کو اٹھا لے“۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس آدمی کی طرف دیکھو، یہ پچھلے جمعہ کو پراگندہ حالت میں آیا تو میں نے لوگوں کو صدقہ کا حکم دیا، لوگوں نے کپڑے دیے تو میں نے ان میں سے اسے بھی دو کپڑے دے دیے۔ اور یہ اس جمعہ کو آیا، میں نے لوگوں کو صدقہ کا حکم دیا تو اس نے بھی اپنے دو کپڑوں میں سے ایک دے دیا ہے۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الجُمُعَةِ/حدیث: 433]
تخریج الحدیث: «اخرجه الترمذي، الجمعة، باب ماجاء في الركعتين اذا جاء الرجل والإمام يخطب (511) . وقال: حسن صحيح والنسائي، الجمعة، باب حث الامام على الصدقة يوم الجمعة في خطبته (1409) . وابوداود (1116) . وابن ماجة (1113).»