🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

48. بَابُ الدُّعَاءِ عِنْدَ رُؤْيَةِ الْبَيْتِ وَرَفْعِ الْيَدَيْنِ
بیت اللہ کو دیکھ کر دعا کرنے اور ہاتھ اٹھانے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 948
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا رَأَى الْبَيْتَ رَفَعَ يَدَيْهِ، وَقَالَ:"اللَّهُمَّ زِدْ هَذَا الْبَيْتَ تَشْرِيفًا وَتَعْظِيمًا وَتَكْرِيمًا وَمَهَابَةً، وَزِدْ مِنْ شَرَّفَهُ وَكَرَّمَهُ مِمَّنْ حَجَّهُ وَاعْتَمَرَهُ تَشْرِيفًا وَتَكْرِيمًا وَتَعْظِيمًا وَبِرًّا"  .
ابن جریج سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت اللہ کو دیکھتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھاتے اور یہ دعا کرتے: ”اے اللہ! اس گھر کے شرف، عظمت، کرامت اور ہیبت میں اضافہ فرما، اور جس نے اس کو شرف و کرم دیا ان لوگوں میں سے جنہوں نے اس کا حج اور عمرہ کیا ان کے شرف، عزت، عظمت اور نیکی میں اضافہ فرما۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 948]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لإعضاله: أخرجه البيهقي 5/ 73 - وفى المعرفة السنن والآثار له (2907).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 949
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِيهِ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ: أَنَّهُ كَانَ حِينَ يَنْظُرُ إِلَى الْبَيْتِ يَقُولُ: اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ، وَمِنْكَ السَّلَامُ فَحَيِّنَا رَبَّنَا بِالسَّلَامِ.  
سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ جب وہ بیت اللہ کو دیکھتے تو یہ دعا پڑھتے: ”اے اللہ! تو ہی سلامتی والا ہے اور تیری طرف سے ہی سلامتی ہے لہذا اے پروردگار تو ہمیں سلامتی سے ہی زندہ رکھ۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 949]
تخریج الحدیث: «اسناده صحیح اخرجه البيهقي: 73/5 . وفى المعرفة السنن والآثار له (2908) وابن ابي شيبة (15750)، (29616).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 950
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: حُدِّثْتُ، عَنْ مِقْسَمٍ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّهُ قَالَ:"تُرْفَعُ الْأَيْدِي فِي الصَّلَاةِ، وَإِذَا رَأَى الْبَيْتَ، وَعَلَى الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، وَعَشِيَّةَ عَرَفَةَ، وَبِجَمْعٍ، وَعِنْدَ الْجَمْرَتَيْنِ، وَعَلَى الْمَيِّتِ"  . أَخْرَجَ الثَّلَاثَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاتھ نماز میں اور جب بیت اللہ کو دیکھیں، پھر صفا و مروہ پر، عرفہ کی رات، مزدلفہ میں، دو جمروں کے پاس اور میت پر اٹھائے جائیں۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 950]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جداً لانقطاعه بين ابن جريج ومقسم: أخرجه البيهقي: 5/ 72 - وفي المعرفة السنن والآثار له (2910) - والبغوي (1897).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں