الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
59. بَابُ الْغُدُوِّ مِنْ مِنًى إِلَى عَرَفَةَ
منی سے عرفات کی طرف صبح سویرے کوچ کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 986
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّهُ كَانَ يَغْدُو مِنْ مِنًى إِلَى عَرَفَةَ إِذَا طَلَعَتِ الشَّمْسُ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ جب سورج طلوع ہوتا تو صبح کو ہی منیٰ سے عرفہ چلے جاتے۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 986]
تخریج الحدیث: «إسنادہ صحیح أخرجہ البیہقی: 5 / 112 - وفی معرفۃ السنن والآثار لہ (3014)، (3015).»
حدیث نمبر: 987
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ رَأَى ابْنَ عَبَّاسٍ يَأْتِي يَوْمَ عَرَفَةَ بِسَحَرٍ. أَخْرَجَ الْأَوَّلَ فِي كِتَابِ اخْتِلَافِ مَالِكٍ وَالشَّافِعِيِّ، وَالثَّانِيَ مِنْ كِتَابِ الْحَجِّ مِنَ الْأَمَالِي.
عمرو بن دینار بیان کرتے ہیں کہ مجھے اس شخص نے بتایا جس نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ وہ عرفہ کے مقام پر سحری کے وقت آتے تھے۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 987]
تخریج الحدیث: «إسنادہ ضعیف لجھالۃ شیخ عمرو بن دینار أخرجہ البیہقی فی معرفۃ السنن والآثار (3017) وابن ابی شیبہ (14547).»