🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

6. بَابُ الْإِرْثِ بِالْوَلَاءِ
ولاء کے ذریعے وراثت کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1084
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ: أَنَّ طَارِقَ بْنَ الْمُرَقَّعِ أَعْتَقَ أَهْلَ بَيْتٍ سَوَائِبَ وَأَتَى بِمِيرَاثِهِمْ، فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَعْطُوهُ وَرَثَةَ طَارِقٍ فَأَبَوْا أَنْ يَأْخُذُوهُ، فَقَالَ عُمَرُ: فَاجْعَلُوهُ فِي مِثْلِهِمْ مِنَ النَّاسِ.
عطاء بن ابی رباح سے روایت ہے کہ طارق بن مرقع نے اپنے گھر کے غلاموں کو سائبہ کیا، پھر ان کی میراث آئی۔ تو عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ طارق کے ورثاء کو دے دو، لیکن انہوں نے لینے سے انکار کر دیا تو عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ان جیسے لوگوں میں اس کو بانٹ دو۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ العِتْقِ وَالوَلَاءِ وَالمُدَبَّرِ وَالمُكَاتَبِ وَحُسْنِ المَلَكَةِ/حدیث: 1084]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لانقطاعه فان عطاء لم يسمع من عمر أخرجه البيهقی: 10/ 300، 301 ـ وفي المعرفة السنن والآثار له (6064) - وعبد الرزاق (16226) وابن ابي شيبة (31426).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1085
أَخْبَرَنَا مُسْلِمٌ وَسَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ: أَنَّ طَارِقَ بْنَ الْمُرَقَّعِ أَعْتَقَ أَهْلَ أَبْيَاتٍ مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ سَوَائِبَ، فَانْقَلَعُوا عَنْ بِضْعَةَ عَشَرَ أَلْفًا، فَذَكَرَ ذَلِكَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَأَمَرَنِي أَنْ أَدْفَعَ إِلَى طَارِقٍ، أَوْ وَرَثَةِ طَارِقٍ أَنَا شَكَكْتُ فِي الْحَدِيثِ هَكَذَا. أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ جِرَاحِ الْعَمْدِ، وَهُوَ آخِرُ حَدِيثٍ فِيهِ، وَالثَّانِيَ مِنْ كِتَابِ صِفَةِ أَمْرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ آخِرُ حَدِيثٍ فِيهِ.
عطاء سے روایت ہے کہ طارق بن مرقع نے یمن کے اپنے گھر والوں میں سے غلام سائبہ کر کے آزاد کیے۔ تو انہوں نے دس ہزار اور کچھ ترکہ چھوڑا، جب اس بات کا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے ذکر کیا گیا تو انہوں نے مجھے حکم دیا کہ میں یہ طارق یا طارق کے ورثاء کی طرف لوٹا دوں۔ مجھے حدیث میں اس بارے میں شک ہوا ہے۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ العِتْقِ وَالوَلَاءِ وَالمُدَبَّرِ وَالمُكَاتَبِ وَحُسْنِ المَلَكَةِ/حدیث: 1085]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق برقم (1084).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں